Wed, 26 Jan 2022 11:11:44
73ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر تمام لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا ’’یہ جشن منانے کا ایک موقع ہے جو ہم سب کے لئے مشترک ہے۔ یعنی ہماری ہندوستانیت‘‘۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ’’اسی دن ہندوستان سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر قائم ہوا تھا اور ’ہم عوام‘ نے ایک ایسے آئین کو نافذ کیا جو ہمارے اجتماعی وژن کا ایک الہامی دستاویز ہے‘‘۔
View more
Wed, 26 Jan 2022 10:51:00
بروز پیر ریاستی وزیر برائے ہاؤزنگ وی سومنا نے میسور کے ضلع پنچایت ہال میں محکمہ کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ رکن پارلیمان پرتاب سمہا، اراکین اسمبلی تنویر سیٹھ، ایس اے رام داس، جی ٹی دیوے گوڈا، انیل چک مادو، ڈاکٹر یتیندراسدرامیا اورایچ پی منجوناتھ اور میسور ضلع کے اعلیٰ افسر اس موقع پر موجود تھے۔
View more
Wed, 26 Jan 2022 10:46:03
کانگریس نے مرکزی وزیر مملکت سنجیو بالیان کے ایک وائرل ویڈیو میں برہمنوں کے سلسلے میں کہے گئے الفاظ کی تنقید کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی اور کہا کہ مرکزی وزیر کے اس ویڈیو سے واضح ہوگیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی دلتوں، پسماندوں اور برہمنوں کی مخالف ہے -
View more
Tue, 25 Jan 2022 21:02:30
اتر پردیش میں اسمبلی انتخاب کی تاریخ جیسے جیسے قریب آ رہی ہے، پارٹیوں میں اٹھا پٹخ کا دور بھی تیز ہوتا جا رہا ہے۔ اس سیاسی اتھل پتھل کے درمیان ایک بات بہت دلچسپ ہے جس پر لوگوں کی کم ہی توجہ جاتی ہے۔ وہ بات یہ ہے کہ ایک ہی کنبہ کے الگ الگ افراد الگ الگ سیاسی پارٹیوں میں اپنی سیاست چمکاتے نظر آ رہے ہیں۔
View more
Tue, 25 Jan 2022 20:57:15
پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر بیر دیویندر سنگھ نے آج الزام لگایا کہ سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کے ’بے تُکے‘ بیانات سے لگ رہا ہے کہ وہ اپنا توازن کھو چکے ہیں۔
View more
Tue, 25 Jan 2022 19:51:10
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اتر پردیش میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور چیف اپوزیشن جماعت سماج وادی پارٹی (ایس پی) پر تجریم سیاست کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست کو جنگل راج میں دھکیلنے کے بعد بھی ان کی ’جملے بازی‘ جاری ہے اس کے جواب میں حالانکہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپوزیشن پارٹیوں پر اقتدار پر رہتے ہوئے خود کوئی کام کئے بغیر صرف الیکشن کے وقت تہمتیں
View more
Tue, 25 Jan 2022 19:47:43
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کے روز کہا کہ دہلی میں آج 10 فیصد کورونا انفیکشن کی شرح درج ہونے کا امکان ہے۔ 15 جنوری کو دہلی میں انفیکشن کی زیادہ سے زیادہ شرح 30 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
View more
Tue, 25 Jan 2022 19:42:49
آسام حکومت نے کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس اوپی) کے تحت آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں میں تمام آف لائن کلاسوں پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ فیصلہ ریاست میں کورونا وبا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 25 Jan 2022 19:39:12
کورونا کی تیسری لہر کے پھیلاؤ کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے ضلع سری نگر میں مزید 23 علاقوں کو بندش والے زون قرار دیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy