Sun, 08 May 2022 13:48:59
مہاراشٹر ا میں لاؤڈاسپیکر تنازعہ زوروں پر ہے۔ اس درمیان میرا-بھیندر، وسئی-ویرار (ایم بی وی وی) پولیس نے اپنے کمشنری حلقہ کے تحت مذہبی مقامات کے لیے لاؤڈاسپیکر سے متعلق 200 سے زائد لائسنس جاری کیے ہیں۔ مہاراشٹر کے ’ایم بی وی وی کمشنریٹ‘ کے دائرے میں تھانے سے لے کر پالگھر ضلع تک کا علاقہ آتا ہے۔ تھانے میں میرا-بھیندر ہے، تو پالگھر میں وسئی-ویرار موجود ہے۔ ایم بی وی وی کے عدالتی حلقہ میں مجموعی طو
View more
Sun, 08 May 2022 13:45:18
دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقریر معاملے میں حلف نامہ پر سپریم کورٹ کے ذریعہ پھٹکار لگائے جانے کے کچھ دنوں بعد پولیس نے یو-ٹرن لیتے ہوئے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اس نے مواد کی جانچ کے بعد ایف آئی آر درج کی۔ ایک تازہ حلف نامہ میں پولیس نے کہا کہ شکایت میں دیے گئے سبھی لنک اور پبلک ڈومین میں دستیاب دیگر مواد کا تجزیہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ایک ویڈیو یوٹیوب پر پایا گیا۔
View more
Sun, 08 May 2022 13:39:12
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز تلنگانہ میں پارٹی لیڈروں سے کہا کہ جو لوگ عوام کے درمیان رہیں گے اور ان کے لیے لڑیں گے، انھیں آئندہ سال اسمبلی انتخاب میں ٹکٹ ملے گا۔ انھوں نے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ریاستی لیڈروں کو میڈیا کے سامنے اپنی شکایتیں ظاہر کرنے کے تئیں آگاہ کیا اور ان سے اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں جانے اور زمین پر کام کرنے کی بھی گزارش کی۔
View more
Sun, 08 May 2022 13:36:46
دہلی میں بی جے پی لیڈر تیجندر پال بگا کے خلاف پنجاب پولیس کی کارروائی کے بعد اب سی بی آئی نے پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سی بی آئی نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی جسونت سنگھ کے کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اس کے بعد رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔
View more
Sun, 08 May 2022 13:33:15
مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء سے متصل نہر سویز زون میں دہشت گردی کے حملے میں گیارہ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ مصری فوج نے ہفتے کے روزایک بیان میں کہا ہے کہ فوجیوں نے انتہا پسندوں کی سرگرمیوں کا مرکز علاقے میں ان کے دہشت گردی کے حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کی تھی لیکن وہ خود اس میں کام آگئے ہیں۔
View more
Sun, 08 May 2022 13:28:22
ہماچل پردیش کی دھرم شالہ میں واقع قانون ساز اسمبلی کے مین گیٹ اور باؤنڈری وال پر نامعلوم افراد نے گزشتہ شب خالصتان کے پرچم نصب کر دئے، جس کے سبب پولیس اور انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آناً فاناً میں اسمبلی کے گیٹ اور باؤنڈری وال سے خالصتانی پرچموں کو ہٹا دیا گیا۔ پولس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے اور معلوم کیا جا رہا ہے کہ اس شرارت کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔
View more
Sun, 08 May 2022 13:25:10
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما تیجندر پال سنگھ بگا کی گرفتاری 10 مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے بگا کے گرفتاری وارنٹ کے خلاف درخواست کی سماعت کے بعد یہ فیصلہ لیا۔ خیال رہے کہ بگا نے موہالی کورٹ کی طرف سے جاری کردہ گرفتاری وارنٹ کے خلاف ہفتہ کی شام دیر گئے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا۔
View more
Sun, 08 May 2022 13:20:26
دہلی بی جے پی صدر آدیش گپتا کی طرف سے لکھے گئے خط کے بعد کارپوریشنوں کی طرف سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اور تین دن پہلے جنوبی دہلی کے سنگم وہار میں بلڈوزر چلایا گیا ہے ۔
View more
Sun, 08 May 2022 00:03:44
دہلی بی جے پی صدر آدیش گپتا کی طرف سے لکھے گئے خط کے بعد کارپوریشنوں کی طرف سے تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اور تین دن پہلے جنوبی دہلی کے سنگم وہار میں بلڈوزر سے تجاوزات ہٹائی گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی طرف سے چلائی جا رہی یہ مہم 13 مئی تک جاری رہے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy