Wed, 11 May 2022 23:21:29
معاشی اور سیاسی بحران میں پھنسے سری لنکا میں بڑے پیمانے پر تشدد شروع ہونے کے بعد کنبہ سمیت کولمبو چھوڑ چکے سابق وزیر اعظم مہندا راج پکشے اور ان کا کنبہ تب تک ترنکومالی بحری اڈے پر رہے گا جب تک کہ ملک میں حالات معمول پر نہیں ہو جاتے۔ فوج انھیں پوری سیکورٹی دے گی۔
View more
Wed, 11 May 2022 23:06:45
بھٹکل نوائط کالونی نیشنل ہائی وے پر واقع آمنہ ہال میں جمعرات کو منعقدہ بھٹکلی پکوان مقابلہ کی تیاریاں زوروں پر جاری ہیں اور اس مقابلے کے لئے خواتین کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ آوز Auz گروپ آف کمپنیس کی جانب سے منعقدہ اس مقابلے میں بھٹکلی خواتین پر مشتمل کئی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں اول مقام پانے والی ٹیم کو پچیس ہزار، سکینڈ آنے والی ٹیم کو پندرہ ہزار اور تھرڈ کو دس ہزار روپیہ نقد
View more
Wed, 11 May 2022 19:46:15
موڈ بھٹکل نیشنل ہائی وے پر ایک اسکوٹر سوار کی موقع پر موت واقع ہوگئی جب موسلادھار بارش کی وجہ سے اس کی اسکوٹر سڑک پر موجود ایک گھڑے میں گرگئی ،اور نیچے گرتے ہی اسکوٹر سوارپر مخالف سمت سے آنے والی ایک ٹینکر چڑھ گئی۔ اسکوٹر سوار کی شناخت پڑوسی علاقہ شیرور کے ہاڑوین کونے کے رہنے والے محمد اقبال مُلا (55) کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثہ بدھ شام قریب سات بجے پیش آیا۔
View more
Wed, 11 May 2022 18:59:44
چار روز قبل جنوبی بنگال کے سمندر کو ٹکرانے والا آسانی نامی طوفان کا اثر آج بدھ کو بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں دیکھا گیا جہاں صبح سے شام تک موسلادھار بارش سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔
View more
Wed, 11 May 2022 17:47:43
گزشتہ ہفتہ ہماچل پردیش کی اسمبلی کے مین گیٹ اور چہاردیوای پر خالصتانی پرچم لگائے جانے اور نعرے لکھنے کے معاملہ میں پہلی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق معاملہ کا ایک ملزم فرار چل رہا ہے۔ ہماچل پردیش پولیس نے ایک شخص کو پنجاب سے گرفتار کیا ہے۔
View more
Wed, 11 May 2022 17:44:23
اعظم خان کے بیٹے اور رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کے دو برتھ سرٹیفکیٹ سے متعلق معاملے کی سماعت بدھ کے روز ایم پی-ایم ایل اے کورٹ (مجسٹریٹ ٹرائل) میں ہوئی۔ اس دوران عبداللہ اعظم اور ان کی ماں ڈاکٹر تزئین فاطمہ کو عدالت میں پیش ہونا تھا، لیکن وہ نہیں پہنچے۔ اس وجہ سے عدالت نے دونوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ اب اس معاملے کی آئندہ سماعت 16 مئی کو ہوگی۔
View more
Wed, 11 May 2022 17:36:52
مدھیہ پردیش کے کھرگون میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد متعدد مسلم نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے، جس کے سبب مسلمانوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ مسلم طبقہ کا الزام ہے کہ پولیس مسلمانوں کے خلاف متعصب طریقہ سے یکطرفہ کارروائی انجام دے رہی ہے۔
View more
Wed, 11 May 2022 17:32:36
الہ آباد ہائی کورٹ نے سماجوادی رہنما اور سابق وزیر اعظم خان کو راحت ضرور دی لیکن راحت دیتے وقت ان کے خلاف سخت تبصرہ کیا۔
View more
Wed, 11 May 2022 17:28:31
کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے بعد لاوڈ اسپیکروں کے لے کر جاری کی گئی ہدایات پر پہلے ہی مسلمان پریشان ہیں، ایسے میں ایک مسجد کے مینار پر بھگوا جھنڈ ا لہرانے کی واردات پیش آنے کے بعد بیلگام کے موڈلگی میں مسلمانوں میں سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy