Sun, 15 May 2022 12:16:56
تریپورہ سے ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ بپلب دیب کو بی جے پی نے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد انھوں نے اپنا استعفیٰ نامہ گورنر کے حوالے کر دیا۔ اب بپلپ کمار دیب کی جگہ نئے وزیر اعلیٰ کی تقرری ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بپلب کمار دیب نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے دہلی میں ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے بعد ہی طے ہو گیا تھا کہ بی جے پی انھیں وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے جلد ہٹانے والی ہے۔
View more
Sun, 15 May 2022 12:08:02
چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) این۔ وی رمنا نے ہفتہ کے روز کہا کہ امن تبھی قائم ہوگا جب لوگوں کے وقار اور حقوق کو تسلیم کیا جائے گا اور ان کا تحفظ کیا جائے گا۔ چیف جسٹس نے یہ بیان سری نگر میں ہائی کورٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روایت کی تعمیر کے لیے صرف قوانین ہی کافی نہیں ہیں، اس کے لیے اعلیٰ نظریات کے حامل افراد کی ضرورت ہوتی ہے، جو قانون کے دائرے
View more
Sun, 15 May 2022 12:04:15
مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں ہفتہ کی صبح ایک 25 سالہ شخص نے پولیس کے لاک اَپ میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی، کملا نگر تھانے میں گولو سارتھی لاک اَپ کے گیٹ سے لٹکا ملا۔ اس واقعہ نے افسران کو معاملے کی عدالتی جانچ کا حکم دینے پر مجبور کر دیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تھانے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق سارتھی نے لاک اَپ میں دیے گئے کمبل کو پھاڑ کر پھانسی لگا لی۔ سارتھی کے خلاف 2014 اور 2021 میں دو
View more
Sun, 15 May 2022 11:52:41
کانگریس نے گیہوں کی برآمد پر پابندی کے حکومتی فیصلہ کو کسان مخالف قدم بتاتے ہوئے اس کی سخت مخالفت کی ہے۔ پی چدمبرم نےکہا ہے کہ جب ملک میں گیہوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہےہے توپھر اس میں گھبرانے کی کیا ضرورت ہے۔
View more
Sun, 15 May 2022 11:48:29
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ہفتہ کے روز ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے ساتھ ساتھ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف عوامی بیداری مہم اور رابطہ عامہ پروگرام کے دوسرے مرحلہ کے لیے پارٹی کے سرکردہ لیڈروں سے ملاقات کی۔ راجستھان کے ادے پور میں پارٹی کے ’نو سنکلپ چنتن شیویر‘ کے دوسرے دن کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹریز، ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدور اور قانون ساز پارٹی کے لیڈروں کی میٹنگ کی سونیا گاندھی نے
View more
Sun, 15 May 2022 11:31:17
سماج وادی پارٹی کے قومی صدرا کھلیش یادو نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد روزمرہ کے استعمال کی ہر چیزیں مہنگی ہونے کی وجہ سے عام آدمی کا گذر بسر بیحد مشکل ہوگیا ہے اور ریاست میں اس حالت سے بی جے پی حکومت کے غریب اور کسان خیر خواہ ہونے کے جھوٹے دعوؤں کی پول کھل گئی ہے۔
View more
Sun, 15 May 2022 11:14:23
شیوسینا سربراہ اُدھو ٹھاکرے نے سنیچر کو بی کے سی گراؤنڈ میں منعقدہ ریلی میں بی جے پی کو جم کر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنے تمام سیاسی مخالفین کے بخئے ادھیڑ کر رکھ دیئے۔ سفید کرتے پائجامہ میں ملبوس شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ماتھے پرلمبا سا ٹیکہ بھی لگارکھاتھا۔ شیوسینکوں کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہنومان چالیسا پر کی جارہی سیاست کے حوالے سے بی جےپی کےہندوتوا کو جہاں ’’گھنٹ
View more
Sat, 14 May 2022 11:00:56
اسانی طوفان کی وجہ سے سمندر میں جو ہوا کا دباو بنا ہوا تھا اس کے نتیجہ میں غیر متوقع طور پر ساحلی علاقہ کے مچھیروں کی چاندی ہوگئی کیونکہ اچانک سارڈائن (مقامی زبان میں تارلی) مچھلیوں کا ہجوم ساحل کی طرف امڈ پڑا جو سمندر میں بچھائے جال میں پھنس گیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy