Thu, 16 Jun 2022 11:26:00
فوج میں بھرتی کے لیے مودی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف بہار میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ اس اسکیم کے خلاف احتجاج میں نوجوانوں نے بکسر میں ٹرین پر پتھراؤ کیا ہے۔ وہیں، مظفر پور میں سڑکوں پر ہنگامہ آرائی کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ کئی مقامات پر سڑکیں جام کر کے مظاہرہ کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
View more
Thu, 16 Jun 2022 11:15:13
راہل گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ تیسرے دن بھی جاری ہے۔ اس درمیان کانگریس کے سرکردہ لیڈران و کارکنان ای ڈی کی کارروائی پر سراپا احتجاج نظر آ رہے ہیں۔ تیسرے دن بھی کئی کانگریس لیڈروں کو حراست میں لیا گیا اور اس دوران ایک وقت ایسا آیا جب دہلی پولیس دہلی واقع کانگریس دفتر میں جبراً داخل ہو گئی۔ اس واقعہ پر کانگریس نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
View more
Thu, 16 Jun 2022 11:05:26
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلامؐ کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کے بعد احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے خلاف ’ظالمانہ‘ کارروائی فوری طور پر بند کی جانی چاہیے۔
View more
Wed, 15 Jun 2022 22:58:45
کرناٹک ہائی کورٹ نے ساحلی شہر منگلورو کی عدالت کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک ملالی مسجد کے تعلق سے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے متعلق فیصلہ نہ سنائے۔ اس مقدمہ میں مسجد کا سروے کرانے کی گزارش کی گئی ہے۔
View more
Wed, 15 Jun 2022 22:55:00
ایسا لگتا ہے کہ آئندہ 18 جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں اپوزیشن پارٹیاں برسراقتدار طبقہ کو جھٹکا دینے کی زوردار تیاری کر رہی ہیں۔ ابھی این ڈی اے کی طرف سے صدر جمہوریہ کے لیے کسی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے،
View more
Wed, 15 Jun 2022 22:52:58
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے پوچھ تاچھ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ لگاتار تین دنوں سے تقریباً 10-10 گھنٹے ہو رہی پوچھ تاچھ کے باوجود ای ڈی افسران کے سوالات ختم نہیں ہوئے اور راہل گاندھی کو ایک بار پھر جمعہ یعنی 17 جون کو طلب کیا گیا ہے۔ یعنی تین دنوں کی لگاتار پوچھ تاچھ کے بعد جمعرات کو اس پوچھ تاچھ سے راہل گاندھی کو راحت ملی ہے، لیکن جمعہ کو انھیں پھر س
View more
Wed, 15 Jun 2022 22:50:43
مرکزی حکومت کے ذریعہ تینوں افواج میں بھرتی کے لیے شروع کی گئی ’اگنی پتھ‘ اسکیم کو لگاتار تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اپوزیشن پارٹی لیڈران اس کی خامیاں شمار کرا رہے ہیں اور ماہرین دفاع بھی اس اسکیم کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
View more
Wed, 15 Jun 2022 22:48:04
ریاست اترپردیش میں گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری غیر قانونی انہدامی کارروائی کے خلاف جمعیۃ علماء ہند نے گذشتہ دنوں سپریم کورٹ آف انڈیا سے رجوع کیا تھا۔ جمعیۃ علماء ہند کی پٹیشن پر کل یعنی 16 جون کو دو رکنی تعطیلاتی بینچ کے جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وکرم ناتھ کے روبرو سماعت عمل میں آئیگی۔
View more
Wed, 15 Jun 2022 22:43:44
دہلی پولیس کے کچھ اہلکار کانگریس کارکنان کو پکڑنے کے لئے کانگریس کے دفتر میں داخل ہو گئے۔ حالانکہ وہ زیادہ اندر تک داخل نہیں ہو سکے۔ بتایا جاتا ہے کہ دہلی پولیس کے اہل کار احتجاج کر رہے کانگریس کارکنان کو پکڑنے کے لئے کل ہند کانگریس کمیٹی کے مرکزی دروازے سے اندر گھسے ضرور، لیکن کانگریس کے احتجاج کے بعد وہ باہر واپس آ گئے۔ اس کو لے کر کانگریس کارکنان میں زبردست غصہ نظر آیا۔ کانگریس کے سینئر رہنما
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy