Sat, 18 Jun 2022 12:36:53
جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے درمیان تیسرے میچ میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 82 رنوں سے شکست دی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے سیریز میں 2-2 کی برابری کرلی ہے۔ اب اتوار کو پانچویں اور آخری مقابلے میں دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کے ارادے سے اتریں گی۔ اس سیریز کے پہلے دونوں میچ میں ہندوستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے سیریز میں واپسی کرتے ہوئے تیسرے اور چوتھے ٹی-20 م
View more
Sat, 18 Jun 2022 12:27:03
نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی)نے2002کے گجرات فسادات سے متعلق باب کو اپنی12ویں جماعت کی نصابی کتابوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے- اس کے علاوہ سرد جنگ اور مغل درباروں پر لکھے ابواب کو بھی ہٹا دیا گیا ہے- این سی ای آر ٹی کے مطابق فسادات کے ساتھ ساتھ کتاب سے نکسل تحریک کی تاریخ اور ایمرجنسی تنازعہ کو بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے-
View more
Sat, 18 Jun 2022 12:21:13
برہت بنگلورو مہانگرا پالیکے (بی بی ایم پی)کی طرف سے شہر کی چامراج پیٹ عید گاہ کی ملکیت کے متعلق جو دعویٰ پیش کیا گیا ہے، اس کے متعلق اس کے پاس کوئی دستاویز موجود نہیں، جبکہ اس کو وقف املاک قرار دیتے ہوئے جو دستاویزات ہیں وہ تمام جمعہ کے روز بی بی ایم پی کے چیف کمشنر تشار گری ناتھ کو سابق وزیر اور چامراج پیٹ کے رکن اسمبلی ضمیر احمد خان کی قیادت میں ایک وفد نے پیش کردئیے۔
View more
Sat, 18 Jun 2022 12:14:58
مدراس ہائی کورٹ نے راجیو گاندھی قتل کیس میں عمرقید کی سزا سنائی ہے - نلنی اور آر پی روی چندرن کی قبل از وقت رہائی کا مطالبہ کرنے والی عرضی جمعہ کو خارج کر دی گئی-
View more
Sat, 18 Jun 2022 12:09:11
کانگریس نے جمعہ کو نریندر مودی حکومت سے فوج میں بھرتی کیلئے اگنی پتھ اسکیم کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم قومی سلامتی اور نوجوانوں کے مفاد میں نہیں ہے -
View more
Sat, 18 Jun 2022 12:04:34
آئندہ ماہ صدارتی انتخاب ہونا ہے اور برسراقتدار طبقہ کے ساتھ ساتھ اپوزیشن پارٹیوں نے بھی اپنی پسند کا صدر جمہوریہ بنانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں - بی جے پی نے اس سلسلے میں جمعہ کے روز ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 14 رکنی منیجنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے-
View more
Sat, 18 Jun 2022 11:56:28
فوج کی نئی بھرتی اسکیم `اگنی پتھ کے خلاف طلبہ کےمظاہروں کا سلسلہ تیسرے دن بھی جاری ہے۔ احتجاج کی یہ آگ مزید ریاستوں تک پھیل گئی ہے۔ کل تک جہاں بہار اور یوپی میں مظاہرے ہو رہے تھے اب بہار اور یوپی کے ساتھ ساتھ آسام ، ہریانہ ، راجستھان ، ہماچل اور مغربی بنگال میں بھی مظاہرے ہورہے ہیں۔
View more
Sat, 18 Jun 2022 11:52:14
فوج میں بھرتی کی نئی ”اگنی پتھ اسکیم“کی مخالفت جمعہ کو بھی جاری ہے- صبح ہی یوپی-بہار میں کئی ٹرینوں کو پھونک دیا گیا - اب مظاہرے کی آگ دہلی، جموں و کشمیر،حیدرآباد، راجستھان اور اتراکھنڈ تک پہنچ چکی ہے- دوسری طرف سیاسی جماعتوں نے بھی مرکزی حکومت کے اس نئے منصوبے کی مخالفت شروع کر دی ہے- تشدد کی گرمی12ریاستوں تک پہنچ چکی ہے-
View more
Fri, 17 Jun 2022 23:24:35
کر ناٹک پری یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ نے کرناٹک کا پی یو سی سال دوم نتیجہ 2022 کی تاریخ جاری کر دیا ہے ۔ کرناٹک کلاس 12 کے نتائج کا اعلان آج 18 جون 2022 کو کیا جائے گا۔ وہ امید وار جنہوں نے پی یو سی دوم کے امتحان میں شرکت کی ہے وہkarresults.nic.in پر نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ سائنس ، کامرس اور آرٹس اسٹریم کے نتائج کا اعلان ایک ساتھ کیا جاۓ گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy