Thu, 30 Jun 2022 18:51:05
دہلی کے تقریباً ایک درجن کالجز ایسے ہیں جہاں اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین کے سامنے تنخواہ کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔
View more
Thu, 30 Jun 2022 18:41:45
بہار اسمبلی کے مانسون اجلاس کے آخری دن جمعرات کو بھی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف حزب اختلاف کا ہنگامہ جاری رہا۔ وقفہ سوالات کے دوران ہی حزب اختلاف نے اگنی پتھ کے حوالہ سے نعرے بازی شروع کر دی۔
View more
Thu, 30 Jun 2022 18:37:15
مدھیہ پردیش میں ہو رہے میونسپل کارپوریشن اور پنچایت انتخابات کے درمیان کانگریس نے شیوراج حکومت پر بڑا حملہ بولتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ 18 سال میں کتنی سرکاری ملازمتیں دی گئیں اور فیس کی وصولی ہوئی اس پر وہائٹ پیپر یعنی قرطاس ابیض جاری کیا جائے۔
View more
Thu, 30 Jun 2022 18:33:44
مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کے بعد دیویندر فڈنویس اور ایکناتھ شندے نے ایک پریس کانفرس سے خطاب کیا۔ دونوں لیڈران نے گورنر سے ملاقات کر کے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا اس کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ فڈنویس نے اعلان کیا کہ مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ہوں گے۔
View more
Thu, 30 Jun 2022 18:30:02
ایران کے جوہری پروگرام کے سلسلے میں بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان ایران اور امریکہ کے بیچ بالواسطہ بات چیت تعطل کو ختم کئے بغیر اختتام پذیر ہوگئی۔
View more
Thu, 30 Jun 2022 18:24:45
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جی ایس ٹی کو لے کر ایک بار پھر مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ دراصل، مرکزی حکومت نے ڈبہ بند اور لیبل والی کھانے کی اشیاء جیسے دہی، پنیر، شہد، گوشت اور مچھلی پر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہی نہیں 1000 روپے یومیہ سے کم کرائے پر ہوٹل کے کمروں پر 12 فیصد کی شرح سے ٹیکس لگانے کا کہا گیا ہے۔
View more
Thu, 30 Jun 2022 18:21:46
ادے پور قتل کے واقعہ پر راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ’’میں ریاست کے باشندگان کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مجرم کسی بھی مذہب یا طبقہ سے تعلق رکھتا ہو، اسے بخشا نہیں جائے گا۔‘‘
View more
Thu, 30 Jun 2022 18:15:43
گجرات میں برسراقتدار بی جے پی اور دہلی کی عام آدمی پارٹی (عآپ) کی حکومت اسکول کی حالت کو لے کر سیاست کرنے میں مصروف ہے۔ عآپ کے اسکول سسٹم کو آئینہ دکھانے کے لیے گجرات بی جے پی کا ایک نمائندہ وفد دہلی آیا ہوا ہے،
View more
Thu, 30 Jun 2022 18:12:26
منی پور کے نونی ضلع میں بدھ کی نصف شب بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے سے علاقائی فوج (ٹی اے) کے دو جوانوں کی موت ہوگئی، جبکہ 13 دیگر کو بچا لیا گیا۔ اس کے علاوہ 20 افراد لاپتہ ہیں۔ فوج، آسام رائفلز، منی پور پولیس اور مقامی لوگوں نے بڑے پیمانے پر بچاؤ اور ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy