Tue, 23 Aug 2022 10:51:15
کے ایس آر ٹی سی بس نے آگے سے آکر ایک بائک کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں بائک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ حادثہ نیشنل ہائی وے 63 پر یلاپور کے میلن ہوٹل کے قریب پیش آیا
View more
Tue, 23 Aug 2022 10:49:14
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے ووٹر لسٹ میں باہری لوگوں کو شامل کیے جانے کی کوشش پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اس عمل کو جموں و کشمیر کی شناخت کے لیے خطرہ بتایا اور کہا کہ اس کے خلاف سبھی سیاسی پارٹیاں مل کر لڑائی لڑیں گی۔ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ اگر اس سلسلے میں سپریم کورٹ کا رخ کرنے کی ضرورت پڑی تو اس کے بھی امکانات تلاش کیے جائیں گے۔
View more
Tue, 23 Aug 2022 10:44:55
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے. چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کویتا راؤ بی جے پی لیڈروں پر ہتک عزتی کا کیس کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کی رکن قانون ساز کونسل کویتا راؤ بی جے پی کے دو لیڈروں کے خلاف ہتک عزتی کا کیس فائل کرنے کی تیاری کر رہی ہیں اور وہ اس تعلق سے پرعزم ہیں۔ کویتا کا الزام ہے کہ بی جے پی ان کے کنبہ کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو ٹھیک نہیں۔
View more
Mon, 22 Aug 2022 23:13:13
کانگریس نے آج دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں اپنی مجوزہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ کو لے کر سول سوسائٹی کے اہم اراکین کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ نفرت کرنے والوں اور ملک میں تقسیم پھیلانے والوں کو چھوڑ کر سبھی کا ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں استقبال ہے۔
View more
Mon, 22 Aug 2022 23:01:46
تیستا سیتلواڈ کی ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ نے گجرات حکومت کو نوٹس جاری کر جواب مانگا ہے۔ 2002 کے گجرات فسادات کے لیے اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو پھنسانے کی سازش تیار کرنے اور اس کے لیے جھوٹے ثبوت تیار کرنے کے الزام میں گرفتار تیستا جیل میں بند ہیں اور اپنی ضمانت کے لیے عدالت میں عرضی داخل کی ہے۔
View more
Mon, 22 Aug 2022 22:57:52
گجرات دورے پر گئے دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عآپ لیڈر اروند کیجریوال نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کیجریوال نے کہا کہ گجرات انتخاب ختم ہونے تک مرکزی ایجنسیاں منیش سسودیا اور یہاں تک کہ انھیں بھی گرفتار کر سکتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایک بار انتخاب ختم ہو جانے کے بعد یہ سب ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا جائے گا۔‘‘
View more
Mon, 22 Aug 2022 22:39:41
میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت پر ایک بڑا حملہ کیا ہے۔ انھوں نے اڈانی کو وزیر اعظم کا دوست بتاتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انہی کی وجہ سے ملک میں ایم ایس پی نافذ نہیں ہو پا رہا ہے۔ گورنر ستیہ پال ملک کا یہ بیان کئی اخبارات کی سرخیاں بنی ہیں اور کانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے ایک انگریزی اخبار کا تراشہ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ’’میگھالیہ کے گورنر
View more
Mon, 22 Aug 2022 22:34:30
کانگریس نے پیر کے روز الزام عائد کیا کہ گجرات میں گزشتہ 5 سالوں کے دوران تقریباً 2.3 لاکھ کروڑ روپے کا ڈرگس ضبط کیا گیا۔ کانگریس کی سینئر لیڈر سپریا شرینیت نے اس سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کر وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی نے اقتدار میں آنے کے بعد مرکزی ایجنسیوں سے غیر قانونی کاروبار کی جانچ کرانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن بڑی تعداد میں گجرات کے ب
View more
Mon, 22 Aug 2022 22:29:44
مرکزی وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ یو پی آئی لین دین پر کوئی سروس چارج نہیں لگایا جائے گا۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ "یو پی آئی عوام کے لیے بے پناہ سہولت اور معیشت کے لیے پیداواری فوائد کے ساتھ ایک ڈیجیٹل عوامی سامان ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy