Wed, 24 Aug 2022 19:50:35
کرناٹک میں برسراقتدار بی جے پی کے لیے 2023 کے اسمبلی انتخاب کی راہ آسان دکھائی نہیں دے رہی، انتخاب سے قبل پارٹی کو کئی طبقات کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس درمیان سرکردہ لنگایت سَنت نے بھگوا پارٹی کے خلاف جمعرات کو بڑے پیمانے پر تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے پیش نظر بی جے پی لنگایت ووٹ بینک کے تقسیم ہونے کی فکر میں مبتلا ہو گئی ہے۔
View more
Wed, 24 Aug 2022 17:32:38
کائیگا نیوکلیئر پاور کارپوریشن کے زیر اہتمام ایک انٹر اسکول کوئز مقابلے میں بالامندر ہائی سکول کی طالبات تیجسوی اے۔ ٹنڈیل اور کے یو۔ شیوانی ایس۔ روئیکر نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
View more
Wed, 24 Aug 2022 13:29:08
اسمبلی انتخابات کے لئے ابھی چند ہی مہینے باقی ہیں اور ضلع شمالی کینرا کی 6 اسمبلی حلقوں میں الیکشن کے بخار میں تیزی آنی شروع ہوگئی ہے ۔ جس کی وجہ سے کچھ لوگ پارٹیاں بدلنے کی تیاری کر رہے ہیں اور کچھ اپنی پارٹی کو الوداع کہہ کر آزاد امیدوار کے بطور الیکشن لڑنے یا بغاوت کرنے پر غور کر رہے ہیں ۔
View more
Wed, 24 Aug 2022 13:03:30
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے گھر پر سی بی آئی کے حالیہ چھاپے پر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ آج میں اس حکومت کو بے نقاب کروں گا کہ وہ کس طرح ایجنسیوں کے غلط استعمال کی دھمکی دے کر دہلی حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہی ہے۔
View more
Wed, 24 Aug 2022 12:44:10
عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار وزیر ستیندر جین کی بیوی پونم جین کو مستقل ضمانت دے دی۔ فی الحال وہ 6 اگست سے عبوری ضمانت پر تھیں۔
View more
Wed, 24 Aug 2022 12:40:49
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ کے بدعنوانی صفر کے برابر ہونے کے دعوؤں کے باوجود گھوٹالوں کا سلسلہ ختم نہیں ہو رہا ہے ۔
View more
Wed, 24 Aug 2022 12:32:55
ہریانہ کے مانیسر میں حصول اراضی کے مسئلہ پر غیرمعینہ مدت تک دھرنا دینے والی سنگھرش سمیتی کے وفد نے منگل کو یہاں سابق وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف بھوپیندر سنگھ ہڈا سے ملاقات کی۔ ہڈا کو دیے گئے میمورنڈم میں کمیٹی نے بتایا کہ حکومت مانیسر کے کاسن، کھوہ، ککڈولہ، سہراون گاؤں میں 1810 ایکڑ زمین بہت کم قیمت پر حاصل کر رہی ہے۔ یہ کسانوں کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے۔
View more
Wed, 24 Aug 2022 12:28:13
مہاراشٹرکے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ بلقیس کے مجرموں کی رہائی کے بعد ان کااستقبال کرنا صحیح نہیں ہے۔ فڈنویس نے منگل کو کہا کہ گجرات کے 2002 کے بلقیس بانو کیس کے قصورواروں کو سپریم کورٹ کے حکم کے بعد رہاکیا گیا تھا ، لیکن کسی جرم کے ملزمین کاخیرمقدم کرنا غلط ہے اور اس طرح کے عمل کوجائر نہیںٹھہرایا جا سکتا جاسکتا۔
View more
Wed, 24 Aug 2022 12:21:56
دہلی پولیس نے منگل کو ہائی کورٹ میں کہاکہ شاہین باغ میںشہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج میں کوئی ‘فطری’ یا کوئی ‘آزاد تحریک’ نہیں تھی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy