Wed, 30 Nov 2022 11:59:48
عدالتی احکامات کے تحت راج کا لوے پر غیر قانونی قبضہ جات کا سروے کر کے ہٹانے کی کارروائی کے دوران بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) افسران کو روکنے کی کوشش کے الزام میں شہر کے ایک پاراٹمنٹ کے مکینوں کے خلاف دائر فوجداری مقدمہ رو کرنے سے ہائی کورٹ نے انکار کیا ہے۔
View more
Wed, 30 Nov 2022 11:35:29
مرکزی حکومت نے آرٹی ای قانون کے تحت پہلی تا 8 ویں جماعت کے تمام طبقات کو مفت تعلیم دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے آج پسماندہ طبقات درج فہرست طبقات اور اقلیتی طبقے سے وابستہ پہلی تا 8 ویں جماعت کے تمام طلبا کو دی جانے والی اسکالر شپ اسکیم ختم کرنے کا اعلان کردیا -
View more
Wed, 30 Nov 2022 11:29:28
حق معلومات کے تحت حاصل کئے گئے دستاویزات سے لیس ہوکر مہاراشٹر کے سابق وزیر اور شیوسینا لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے پروجیکٹ گجرات منتقل ہونے پر منگل کو پھر ایک ناتھ شندے سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔ا نہوں نے شندے کو ’’غیر قانونی وزیراعلیٰ‘‘کہہ کر مخاطب کیا اور اس معاملے پر انہیں میڈیا کے سامنے کھلی بحث کا چیلنج بھی کیا ۔
View more
Wed, 30 Nov 2022 11:24:30
کشمیری پنڈتوں پر بنائی گئی فلم ’’کشمیر فائلز‘‘کی وجہ سے ’انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا‘ (اِفّی) میں اتوار کو پوری دنیا کے سامنے ہندوستا ن کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی فلم میلہ کی جیوری کے سربراہ نے گوا میں منعقدہ پروگرام کے اختتامی پروگرام میں فلم کشمیر فائلز کو پروپیگنڈہ اور بھونڈی فلم قراردیا۔ان کے اس بیان کے بعد بھگوا عناصر چراغ پا ہیں جبکہ فلم سے وابستہ افراد تلملا اٹھے ہیں۔ سپریم
View more
Wed, 30 Nov 2022 10:34:03
دنیا میں اسلام کی صحیح تشریح پیش کئے جانے اور اس کے ماڈرن پہلو کو اجاگر کرنے کی شدید ضرورت ہے، کیونکہ یہ ایسا مذہب ہے جو تمام مذاہب کے لئے امن، شانتی، رواداری اور بھائی چارے کا پیغام لیکر آیا ہے، جس میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے -
View more
Wed, 30 Nov 2022 10:21:38
اتر پردیش کے بہرائچ واقع جرول علاقہ میں دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ ٹرک اور بس کی شدید ٹکر ہوئی ہے جس میں 6 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ پولیس ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق اس حادثہ میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں قریبی اسپتال میں بغرض علاج داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔
View more
Tue, 29 Nov 2022 23:44:29
مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے بجٹ 24-2023 سے قبل مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے سرکردہ شخصیات کے ساتھ کئی دور میں پری-بجٹ میٹنگیں کیں، اور میٹنگوں کا یہ دور 28 نومبر کو ختم ہو گیا۔
View more
Tue, 29 Nov 2022 23:36:37
کورونا بحران میں ایک طرف جہاں کئی کمپنیوں اور کارخانوں وغیرہ میں سبھی ملازمین و مزدوروں کے لیے کووڈ ٹیکہ لگانا لازمی قرار دیا گیا تھا، وہیں اب مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کر وضاحت پیش کی ہے کہ کووڈ ویکسین کے لیے کسی کو مجبور نہیں کیا گیا۔ یہ حلف نامہ مرکزی حکومت نے کووڈ ویکسین کے سائیڈ افیکٹس کے لیے معاوضہ مانگنے والی عرضی کی مخالفت میں داخل کیا ہے۔
View more
Tue, 29 Nov 2022 23:32:07
کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا اس وقت مدھیہ پردیش میں ہے۔ راہل گاندھی اس یاترا کے دوران لگاتار مرکزی حکومت اور بی جے پی پر حملہ کر رہے ہیں۔ وہ عوامی ایشوز کو اٹھا رہے ہیں اور بے خوف انداز میں حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy