Sat, 03 Dec 2022 19:24:35
دہلی کی ایک عدالت نے جے این یو اسٹوڈینٹ یونین لیڈر عمر خالد اور یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ کے رکن خالد سیفی کو 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات سے منسلک ایک کیس سے باعزت بری کر دیا ہے۔ لیکن دہلی فساد کیس میں بری ہونے کے باوجود
دونوں سی اے اے مخالف کارکن جیل میں ہی بند رہیں گے۔ کیونکہ وہ دہلی فسادات کے بڑے سازشی کیس میں ایف آئی آر 59/2020 میں اب تک ضمانت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ساتھ ساتھ ان
View more
Sat, 03 Dec 2022 16:54:50
ایک سال قبل نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی معاملے میں پوکسو قانون کے تحت غلط شخص کو ملزم کے طور پر گرفتار کرنے کے جرم میں فاسٹ ٹریک اسپیشل کورٹ نے دو لیڈیز پولیس افسران پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اور حکومت کے پرنسپال سیکریٹری کو ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی ۔
View more
Sat, 03 Dec 2022 13:30:28
اتر پردیش کے علی گڑھ میں نیلانچل ایکسپریس میں ایک انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے- یہاں پٹری پر پڑی لوہے کی سلاخ ٹرین کی کھڑکی توڑ کر مسافر کے گلے میں گھس گئی اور اس کا سر پھاڑ کر باہر نکل آئی-
View more
Sat, 03 Dec 2022 13:22:37
دو بھائیوں کے درمیان مالی معاملات سے متعلق زبانی جھگڑے سے شروع ہونے والی بات بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹے بھائی کے قتل پر ختم ہوئی ۔
View more
Sat, 03 Dec 2022 13:19:29
بھٹکل تعلقہ ہاسپٹل میں جو تین بستروں والا انٹینسیو کیئر یونٹ تھا اسے ترقی دیتے ہوئے دس بستروں والا یونٹ بنایا گیا ہے جس افتتاح مقامی ایم ایل اے سنیل نائک نے کیا ۔
View more
Sat, 03 Dec 2022 13:14:10
بیندور پولیس اسٹیشن میں امول کُٹّی نامی خاتون کی طرف سے درج کروائی گئی شکایت کے مطابق جب وہ ممبئی سے منگلورو جانے والی ٹرین پر سفر کر رہی تھی تو صبح کی اولین ساعتوں میں اس کا وینیٹی بیگ چرایا گیا جس میں 50 ہزار روپے نقد اور 5 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کے سونے کے زیورات تھے ۔
View more
Sat, 03 Dec 2022 13:08:36
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس آئندہ 7 دسمبر سے شروع ہونے والا ہے۔ اس اجلاس میں مرکزی حکومت کے ذریعہ مختلف ایشوز پر 16 نئے بل پیش کرنے کی تیاری ہے۔
View more
Sat, 03 Dec 2022 13:02:00
فیفا ورلڈ کپ کے گروپ مقابلوں میں کیمرون اور یوراگوئے نے اپنی حریف ٹیموں کو شکست دی لیکن سپر16 کے لئے کوالیفائی نہیں کر پائے۔ کیمرون نے سنسنی خیز مقابلے میں برازیل کو ایک گول سے شکست دی اور یورا گوئے نے گھانا کو دو گولوں سے شکست دی ۔
View more
Sat, 03 Dec 2022 12:14:33
وندے بھارت سپرفاسٹ ایکسپریس ایک بار پھر حادثے کا شکار ہوگئی- اس بار وندے بھارت ایکسپریس گجرات کے اودا اور واپی اسٹیشنوں کے درمیان حادثے کا شکار ہوگئی ہے- ٹرین نے مویشیوں کو ٹکر مار دی-
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy