Mon, 05 Dec 2022 23:06:09
آج گجرات کے 14 اضلاع میں 93 اسمبلی نشستوں کے لیے دوسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ ابھی تک موصول خبروں کے مطابق 5 بجے تک تقریباً 59 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ پہلے مرحلے میں 89 سیٹوں کے لیے یکم دسمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ اب سبھی کو بے صبری کے ساتھ 8 دسمبر کا انتظار ہے جب گجرات کی 182 اسمبلی سیٹوں کے لیے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
View more
Mon, 05 Dec 2022 23:00:37
پنجاب میں نشہ خوری کے خاتمہ سے متعلق بھلے ہی ریاستی حکومت بڑے بڑے دعوے کر رہی ہو، لیکن اس کی منصوبہ بندی کامیاب ہوتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ اس کی تازہ مثال سپریم کورٹ کا آج کیا گیا وہ تبصرہ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’لگتا ہے ہر گلی میں شراب کی بھٹی کھل گئی ہے۔‘‘
View more
Mon, 05 Dec 2022 22:55:52
آج گجرات میں دوسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ جاری ہے۔ 8 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی جس کا سبھی کو بے صبری سے انتظار ہے۔ لیکن 8 دسمبر کو صرف گجرات اسمبلی انتخاب میں ڈالے گئے ووٹوں کی ہی گنتی نہیں ہوگی، بلکہ ہماچل پردیش میں گزشتہ 12 نومبر کو 68 اسمبلی نشستوں کے لیے ڈالے گئے ووٹوں کی بھی گنتی ہوگی۔ دونوں ہی ریاستوں میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان براہ راست مقابلے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
View more
Mon, 05 Dec 2022 22:50:54
دہلی حکومت اور مرکزی حکومت کے درمیان کچھ اہم اختیارات کو لے کر رسہ کشی کا معاملہ فی الحال سلجھتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ ایڈمنسٹریشن سروسز پر کنٹرول والے ’دہلی بمقابلہ مرکز‘ معاملے میں اب سپریم کورٹ میں نئی عرضی داخل کی گئی ہے۔ عرضی مرکزی حکومت کی طرف سے داخل کی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ معاملہ کی سماعت بڑی بنچ کے سامنے ہو۔
View more
Mon, 05 Dec 2022 22:32:11
چھتیس گڑھ میں بزرگوں، معذوروں و تھرڈ جنڈر (ٹرانسجنڈر) کے لیے ہیلپ لائن سروس شروع کی گئی ہے، اس سے ان طبقات کے لوگوں کو فوری ضروری سہولیات آسانی سے مل سکیں گی۔
View more
Mon, 05 Dec 2022 22:29:38
مشہور گلوکار لکی علی نے کرناٹک کے ڈیجی اور آئی جی پی پروین سود سے اراضی مافیہ کے ذریعہ ان کے کھیت پر مبینہ طور سے قبضہ کیے جانے کی شکایت کی ہے۔
View more
Mon, 05 Dec 2022 22:25:45
مہاراشٹر اور کرناٹک کے درمیان سرحدی تنازعہ کو لے کر بیان بازی لگاتار بڑھتی جا رہی ہے۔ تازہ بیان کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کا سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے مہاراشٹر حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے وزراء نے کرناٹک کے بیلگاوی میں قدم رکھنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
View more
Mon, 05 Dec 2022 19:47:26
تعلقہ کے مِرجان نیشنل ہائی وے 66 پر سڑک کنارے پارک لاری سے تیز رفتار منی لاری کی ٹکر سے منی لاری کا کلینر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی شناخت اسماعیل کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثے میں منی لاری کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا ہے جسے قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 05 Dec 2022 13:14:24
زعفرانی جھنڈے اٹھائے ہوئے ہزاروں مالا دھاری ہنومان بھکتوں کا جلوس 'سیکیرتھنا یاترا' کی شکل میں ہنومان مندر کی طرف جاتے ہوئے جب تاریخی سری رنگا پٹن جامع مسجد کے سامنے پہنچا تو نوجوان بھکتوں نے اچانک اشتعال انگیزی شروع کر دی اور جامع مسجد کو ہنومان مندر میں بدلنے کے نعرے لگانے شروع کر دئے اور مسجد کے اندر گھسنے کی بھی کوشش کی ۔ مگر پولیس نے مسجد کے اطراف پہلے سے ہی بیریکیڈس لگا رکھے تھے اور سخت پہ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy