Wed, 14 Dec 2022 20:46:23
مشرقی یوپی کے زورآور لیڈر مختار انصاری کے خلاف درج منی لانڈرنگ کیس کے سلسلہ میں ان کے رکن اسمبلی بیٹے عباس انصاری اور نسبتی عاطف سرجیل رضا کو گرفتار کرنے کے بعد ای ڈی نے مختار انصاری کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Wed, 14 Dec 2022 20:23:07
سپریم کورٹ نے گجرات فسادات کی متاثرہ بلقیس بانو کی عرضی کی سماعت کے لیے فوری نئی بنچ تشکیل دینے سے انکار کر دیا ہے۔
View more
Wed, 14 Dec 2022 20:18:05
کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں نکالی جا رہی بھارت جوڑو یاترا راجستھان میں دسویں دن آج صبح سوائی مادھوپور ضلع کے بھاڑوتی سے شروع ہوئی۔ بدھ کو بھی وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ، کئی وزراء اور ایم ایل اے اور پارٹی عہدیدار راہل گاندھی کے ساتھ یاترا میں چل رہے ہیں۔
View more
Wed, 14 Dec 2022 20:13:55
راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلی اور کانگریس کے لیڈر سچن پائلٹ نے کہا کہ مرکزی حکومت کو اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر ہند-چین سرحدی تنازعہ پر بات چیت کرنی چاہئے۔ بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لیتے ہوئے سچن پائلٹ آج صبح میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔
View more
Wed, 14 Dec 2022 20:10:49
سپریم کورٹ نے بھیماکور گاؤں معاملے کے ملزم انسانی حقوق کارکن گوتم نولکھا کی نظر بندی میں جنوری کے دوسرے ہفتے تک توسیع کر دی ہے۔ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں عبوری احکامات کی منظوری کے لیے درج فہرست تھا اور جسٹس کے ایم جوزف اور بی وی ناگرتنا نے یہ فیصلہ سنایا۔
View more
Wed, 14 Dec 2022 20:04:19
اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں ہندوستانی اور چینی افواج کے درمیان جھڑپ کو لے کر اپوزیشن مودی حکومت پر مسلسل حملہ آور ہے۔ اس معاملے پر پارلیمنٹ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان پر اب سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے حملہ کیا ہے۔
View more
Wed, 14 Dec 2022 18:02:02
ہر دن بدلتے موسم کے ساتھ عوام کی صحت میں اچانک کچھ ایسی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں جس کے تعلق سے ڈاکٹروں کو بھی کسی حتمی نتیجہ پر پہنچنے میں دقت ہورہی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy