Wed, 25 Jan 2023 11:11:06
ہندوستان نے کپتان روہت شرما (101) اور شبھمن گل (112) کی شاندار سنچریوں کی بدولت منگل کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 90 رن سے شکست دے کر ون ڈے سیریز 3-0سے جیت لی۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اووروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر 385 رن بنائے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 41.2 اوور میں 295 رن پر ڈھیر ہوگئی۔
View more
Wed, 25 Jan 2023 11:03:03
کرناٹک کے سابق لوک آیُکت اور سپریم کورٹ کے سبکدوش جج جسٹس این سنتوش ہیگڑے نے منگل کے روز ججوں کی تقرری اور عدالتی نظام میں مرکزی حکومت کی مداخلت کو غلط ٹھہراتے ہوئے اس عمل کو خطرناک قرار دیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے نشان زد کیا کہ ایگزیکٹیو کو جیوڈیشیری (عدلیہ) میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ انھوں نے متنبہ کیا کہ اس طرح کی مداخلت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
View more
Wed, 25 Jan 2023 10:57:55
گجرات کے پنچ محل ضلع کے ہلول قصبے کی ایک عدالت نے 2002 میں ریاست میں گودھرا سانحہ کے بعد ہونے والے فسادات کے ایک کیس میں دو بچوں سمیت اقلیتی برادری کے 17 افراد کو قتل کرنے کے ملزم 22 افراد کو ثبوت کی کمی کی بنا پر بری کر دیا ہے۔
View more
Tue, 24 Jan 2023 21:19:08
ایک بار پھر دہلی-این سی آر میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ یہ زلزلہ دوپہر تقریباً 2.30 بجے محسوس کیا گیا اور کچھ علاقوں میں تو لوگ گھبرا کر گھر سے باہر بھی نکل آئے۔ زلزلے کے یہ جھٹکے صرف دہلی-این سی آر میں ہی نہیں محسوس کیے گئے بلکہ اتراکھنڈ اور اتر پردیش میں بھی محسوس ہوئے۔
View more
Tue, 24 Jan 2023 21:16:12
راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا اپنے آخری مرحلے میں ہے اور یاترا آج جموں و کشمیر کے نگروٹا سے ادھم پور کے لئے روانہ ہوئی۔ دریں اثنا، یاترا کی قیادت کر رہے راہل گاندھی نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یاترا ان کے لئے تپسیا ہے اور جب وہ یاترا نکال رہے ہیں تو اس پر سیاست تو ہوگی ہی۔
View more
Tue, 24 Jan 2023 21:11:23
دہلی میونسپل کارپوریشن میں میئر، ڈپٹی میئر، قائمہ کمیٹی کے 6 ممبران کے انتخاب کے دوران منگل کے روز ایک مرتبہ پھر ہنگامہ آرائی ہوئی۔
View more
Tue, 24 Jan 2023 21:07:54
گجرات کے موربی میں گزشتہ سال ہوئے اندوہناک پل حادثہ معاملہ میں ریاستی حکومت نے موربی میونسپلٹی کو ’وجہ بتاؤ نوٹس‘ جاری کیا تھا جس میں پوچھا گیا تھا کہ پل حادثے کو لے کر میونسپلٹی کو تحلیل کیوں نہیں کر دینا چاہیے؟
View more
Tue, 24 Jan 2023 21:05:02
راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ اس وقت جموں و کشمیر میں جاری ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد اس یاترا میں شامل ہو رہی ہے اور جگہ جگہ رک کر راہل گاندھی عوام سے بات بھی کر رہے ہیں۔ آج جموں کے جھجر کوٹی میں راہل گاندھی نے میڈیا سے خطاب بھی کیا۔
View more
Tue, 24 Jan 2023 20:21:21
شیباجے میں دلت نوجوان شریدھر کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے اور بی جے پی لیڈروں کی طرف سے قاتلوں کے تحفظ میں آگے آنے کے معاملہ پر دلت سنگھرش سمیتی امبیڈکرواد اور دیگر ہم خیال تنظیموں کی جانب سے "دھرمستھلا پولیس اسٹیشن چلو" ریلی کا انعقاد کرتے ہوئے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy