ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: وقف ترمیمی قانون کے خلاف بتی گل تحریک کامیاب؛ مسلم علاقوں میں اندھیرا چھا گیا، بازاروں میں بھی لائٹ رہی بند

بھٹکل: وقف ترمیمی قانون کے خلاف بتی گل تحریک کامیاب؛ مسلم علاقوں میں اندھیرا چھا گیا، بازاروں میں بھی لائٹ رہی بند

Wed, 30 Apr 2025 23:06:58    S O News
بھٹکل: وقف ترمیمی قانون کے خلاف بتی گل تحریک کامیاب؛ مسلم علاقوں میں اندھیرا چھا گیا، بازاروں میں بھی لائٹ رہی بند

بھٹکل، 30 اپریل (ایس او نیوز): آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف دی گئی "بتی گل تحریک" کی اپیل پر بھٹکل میں زبردست ردعمل دیکھنے کو ملا۔ بدھ کی رات 9 بجتے ہی مسلم علاقوں میں گھروں، دکانوں اور بازاروں کی روشنیاں بجھا دی گئیں، جس سے فضا میں علامتی طور پر اندھیرا چھا گیا۔ پندرہ منٹ کی اس خاموش تحریک کے دوران بازاروں میں کاروبار بھی رک گیا، اور گرمی کی شدت کے باعث کئی دکاندار اپنی دکانوں کے باہر نظر آئے۔

ملک گیر تحریک کو مؤثر بنانے کے لیے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم نے بھرپور کوشش کی اور شہر کی 100 سے زائد مساجد کے ذریعے عوام تک بورڈ کا پیغام پہنچایا۔ تنظیم نے باضابطہ اپیل جاری کرتے ہوئے عوام سے پندرہ منٹ تک لائٹ بند رکھنے کی گزارش کی تھی تاکہ مرکزی حکومت کے متنازعہ قانون کے خلاف احتجاج درج کیا جا سکے۔

bhatkal-batti-gul-movement-2.jpg

شہر کے مختلف علاقوں جیسے سلطان اسٹریٹ، جامع اسٹریٹ، خلیفہ اسٹریٹ، قاضیا اسٹریٹ، غوثیہ اسٹریٹ، فاروقی اسٹریٹ، قدوائی روڈ، ڈونگر پلی، نوائط کالونی، مدینہ کالونی، مخدوم کالونی، آزاد نگر، کارگیدے، بندر روڈ، جامعہ آباد روڈ اور جالی روڈ سمیت کئی مسلم علاقوں میں یکساں طور پر لائٹس بند کی گئیں۔ ٹھیک 9:15 بجے روشنی بحال کی گئی۔

اس دوران کئی گھروں میں باوضو ہو کر خاص دعائیں مانگی گئیں۔ مظاہرین نے اس قانون کو شریعت، آئین اور مذہبی آزادی کے منافی قرار دیا اور پُرامن انداز میں اس کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔

مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری مبشر حسین ہلارے نے عوامی تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ آئندہ بھی بورڈ کی پرامن تحریکات میں بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔

bhatkal-batti-gul-movement-3

Click here for report in English

Click here to watch Video
 


Share: