ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل؛ تینگنگونڈی جماعت کے قاضی کنداپورمیں ہوئے سڑک حادثے میں زخمی؛ مینگلور اسپتال منتقل

بھٹکل؛ تینگنگونڈی جماعت کے قاضی کنداپورمیں ہوئے سڑک حادثے میں زخمی؛ مینگلور اسپتال منتقل

Fri, 04 Apr 2025 16:01:04    S O News
بھٹکل؛ تینگنگونڈی جماعت کے قاضی کنداپورمیں ہوئے سڑک حادثے میں زخمی؛ مینگلور اسپتال منتقل

بھٹکل، 4 اپریل (ایس او نیوز) تینگنگونڈی جماعت المسلمین کے قاضی اورمدرسہ عربیہ تعلیم القران، تینگنگونڈی کے ناظم حافظ عبدالقادر ڈانگی صاحب (79 سال) کنداپور کے قریب کوٹیشور میں پیش آئے سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے، جنہیں کنداپور اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مینگلور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

حادثہ جمعرات کی شب تقریباً 10:30 بجے اس وقت پیش آیا جب قاضی صاحب اپنے فرزند، بہو اور بچوں کے ساتھ مینگلور سے بھٹکل واپس آرہے تھے۔ کوٹیشور نیشنل ہائی وے پر ان کی کار سڑک کنارے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد ایک بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی۔

اس حادثے میں قاضی صاحب کے چہرے اور دونوں ہاتھوں پر چوٹیں آئی ہیں، جبکہ ان کے فرزند مولانا عتیق الرحمن ڈانگی ندوی، بہو فاطمہ مُسفرہ اور ان کی چار سالہ پوتی عصمت بھی زخمی ہوئی ہیں۔ تینوں کا علاج مینگلور کے اسپتال میں جاری ہے۔ حادثے کے نتیجے میں کار کے اگلے حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

koteshwar-car-accident-bhatkal-2.jpg

پتہ چلا ہے کہ قاضی صاحب اپنی اہلیہ اور دو فرزندوں کے ساتھ 9 اپریل کو عمرہ کے لیے روانہ ہونے کے سلسلے میں درکار میڈیکل چیک اپ کے لیے مینگلور گئے تھے۔ اسکولوں میں چھٹیاں ہونے کی بنا پر بچے بھی کار پرسوار تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی تینگنگونڈی کے کافی ذمہ داران کنداپوراسپتال پہنچ کر قاضی صاحب اور دیگر اہلِ خانہ کی مزاج پُرسی کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر جماعت اور مدرسہ کے ذمہ داران اور قریبی رشتہ داروں نے بھی ان کی خیریت دریافت کی۔ ذمہ داران نے دُعا کی کہ قاضی صاحب اور ان کے اہل خانہ کو جلد اور مکمل صحت عطا فرمائے اور عمرہ کا ان کا سفر آسان فرمائے۔ آمین

click here for report in English


Share: