ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / یکم جون سے شروع ہوگا بینگلورو - منگلورو وندے بھارت ایکسپریس کا آزمائشی سفر

یکم جون سے شروع ہوگا بینگلورو - منگلورو وندے بھارت ایکسپریس کا آزمائشی سفر

Sat, 30 May 2026 21:39:51    S O News

بینگلورو 30 / مئی (ایس او نیوز) بینگلورو سے منگلورو تک چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس کا آزمائشی یکم جون سے شروع ہوگا جس کی وجہ سے ریاست دارالمقام سے اس ٹرین کے ذریعے ساحلی کرناٹکا تک کے سفر کا دورانیہ تقریباً پانچ گھنٹے  کم ہو سکتا ہے ۔ 
    
ساوتھ ویسٹرن ریلوے کے افسران کے مطابق اس تیز رفتار ٹرین کا آزمائشی سفر ریسرچ ڈیزائنس اینڈ اسٹنڈرڈ آرگنائزیشن [آر ڈی ایس او] کی ٹیم کے ذریعے کیا جائے گا ۔ ایک ہفتے تک چلنے والے اس آزمائشی سفر کے دوران لوڈ اور ٹیکنیکل پہلووں سے جانچ ہوگی ۔ اس کے بعد باقاعدہ کمرشیل سروس کے ہری جھنڈی دکھائی جائے گی ۔ 
     
بینگلورو - منگلورو کے درمیان سڑک کے راستے سے شیرڈی گھاٹ سے ہوتے ہوئے سفر کرنے پر لگنے والے وقت میں مجوزہ وندے بھارت ایکسپریس کی سروس شروع ہونے پر 8 سے 10 گھنٹوں تک کٹوتی ہو سکتی ہے جبکہ ٹرین کے راستے سے لگنے والے وقت میں پانچ گھنٹے کم ہو سکتے ہیں ۔ 
    
خیال رہے کہ 23 مئی کو مرکزی وزیر برائے ریل وی سومنّا نے بتایا تھا کہ جون میں وندے بھارت سروس ہو جائے گی ۔ میسورو ڈیویژن کے ڈی آر ایم مودیت متل نے بھی تصدیق کی تھی کہ ٹیکنیکل ورک اور دیگر تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں ۔ 
    
اب جبکہ وندے بھارت ایکسپریس  بینگلورو - منگلورو کی پٹریوں پر دوڑنے کے لئے تیار ہے تو اس سے بینگلورو کو ساحلی کرناٹکا سے جوڑنے میں آسانی ہوگی ۔ اس کے علاوہ وقت کی طوالت اور سڑک کے لمبے اور شیرڈی گھاٹ کے پیچیدہ سفر سے عوام کو چھٹکارہ ملے گا ۔ اس سے منگلورو، اڈپی اور کاروار میں ٹورازم کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی ۔ 
    
محکمہ ریلوے کے افسران نے بتایا کہ اس ٹرین کو گوا کے مڈگاوں تک توسیع دینے کے بارے میں بھی غور کیا جا رہا ہے ۔


Share: