ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کنڑ احامیوں کے خلاف مقدمات تحقیقات کے بعد واپس ہوں گے، وزیر داخلہ پرمیشور کا اعلان

کنڑ احامیوں کے خلاف مقدمات تحقیقات کے بعد واپس ہوں گے، وزیر داخلہ پرمیشور کا اعلان

Tue, 28 Jan 2025 18:27:09  Office Staff   S.O. News Service

    بنگلورو، 28/جنوری (ایس او نیوز /ایجنسی )کرناٹک کے  وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کنڑاحامیوں کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے اور اعلان کیا ہے کہ 2023 میں کنڑا زبان کے حق میں احتجاج کرنے والے افراد کے خلاف درج تمام مقدمات واپس لے لیے جائیں گے۔ وزیر داخلہ جی پرمیشور نے کہا کہ سب سے پہلے کابینہ کمیٹی اس معاملے کی تحقیقات کرے گی، اس کے بعد ہی اس تجویز پر عمل کیا جائے گا۔ سدارامیا نے یہ اعلان کرناٹک کی دیوی بھونیشوری کے کانسی کے مجسمے کی لانچنگ تقریب میں کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام زبانوں کا احترام کرنا چاہیے اور انہیں اپنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کنڑازبان کو فروغ دینا ضروری ہے تاکہ لوگ آپس میں کنڑا میں بات چیت کریں اور اس کی اہمیت کو سمجھیں۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی زبان بولنی چاہیے اور غیر ضروری طور پر دوسری زبانوں کو ترجیح نہیں دینی چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کنڑازبان اور اس کی ثقافت کا احترام کرنا چاہیے تاکہ یہ زبان مضبوط اور خود مختار ہو سکے۔

اس دوران، وزیر داخلہ جی پرمیشور نے واضح کیا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے بعد کابینہ کی سطح پر فیصلہ کیا جائے گا۔ اگر مقدمات واپس لینے کی ضرورت محسوس ہوئی تو یہ کابینہ کی منظوری سے کیا جائے گا۔ 2023 میں کرناٹک میں کنڑازبان کے تحفظ کے لیے سرگرم کارکنوں نے بنگلور ومیں دکانوں پر کنڑازبان میں سائن بورڈ لگانے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں کئی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں 29 کارکنوں کو گرفتار کیا تھا جن میں کرناٹک رکشنا ویدیکے کے صدر ٹی اے نارائن گوڑا بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ 500 دیگر کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔


Share: