ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / 5 اور 10روپے کے جعلی سکے بنانے والے گروہ کا پردہ فاش

5 اور 10روپے کے جعلی سکے بنانے والے گروہ کا پردہ فاش

Wed, 12 Oct 2016 17:21:10  SO Admin   S.O. News Service

دہلی، ہریانہ اور راجستھان میں کرتے تھے سپلائی
نئی دہلی،11اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی، این سی آر، ہریانہ اور راجستھان کے مال، بڑی مارکیٹ میں5اور10روپے کے جعلی سکے سپلائی کئے جا رہے ہیں۔پولیس ٹیم کو 7اکتوبر کو اطلاع ملی کہ جعلی سکے سے منسلک گروہ کے رکن دہلی کے شیو وہار پہنچ رہے ہیں۔پولیس کے مطابق50فٹا روڈ پرکارسے دو نوجوان بہت سے بیگ کے پیکٹ لے کر نیچے اترے۔پولیس ٹیم نے دونوں کو دبوچ لیا،دونوں کی شناخت گلشن کمار اور سچن عرف سونو کے طور پر ہوئی۔گلشن کے پاس سے 5روپے کے سکے بنانے کے چار آلات اور 5روپے کے113جعلی سکے برآمد ہوئے وہیں سچن کے پاس سے 20پیکٹ برآمد ہوئے،ہر پیکٹ میں 20ہزار قیمت کے100سکے تھے۔دونوں کی نشاندہی پر ٹیم نے ان وجے لکشمی پارک شیو وہار نلوٹھی میں واقع ان کے کرائے کے مکان سے 3.57لاکھ روپے قیمت کے سکے برآمد کئے،ٹیم نے اس کے بعد انبالہ میں واقع جعلی سکے بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ ماری کی اور وہاں پر 82030روپے قیمت کے سکے برآمد کئے۔موقع سے پلیسیلر مشین، پورٹیبل بیگ سمیت دیگر سامان برآمد کئے۔ٹیم نے راجستھان میں چورومیں واقع نول گڑھ واقع ان کے ایک اور مقام پر چھاپہ ماری کی اور وہاں سے 1.37لاکھ قیمت کے جعلی سکے برآمد کئے۔پوچھ گچھ میں گلشن نے بتایا کہ اس کی پہلے ڈرائی کلیننگ کی دکان تھی۔2013میں اس کی دکان میں آگ لگنے سے اس کا بڑا نقصان ہوا تھا۔2014میں اس کی ملاقات رمیش ورما سے ہوئی، جس نے اسے جعلی سکے کی سپلائی کرنے کو کہا تو وہ تیار ہو گیا اور 5اور 10روپے کے سکے کی سپلائی رمیش ورما کے ساتھ مل کر کرنے لگا،بعد میں اس نے اپنے بھتیجے سچن کو رمیش سے ملوایا اور اسے بھی گروہ میں شامل کر لیا۔رمیش نے بعد میں گلشن اور سیکریٹری کواتم نگر رہائشی لوتھرا عرف سونو سے ملوایا،دونوں اس سے جعلی سکے لے کر سپلائی کرتے تھے۔2015میں رمیش نے دونوں کی ملاقات ہریانہ کے رہائشی نریش سے کرائی جوکہ اسی دھندے سے منسلک تھا۔رمیش، لوتھرا اور نریش جعلی سکے دہلی بھیجتے تھے اور اس کے بعد گلشن اور سچن حصار اور راجستھان میں اس سپلائی کرتے تھے۔


Share: