ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 21؍ستمبر کو جنتر منتر پہنچیں دہلی کے مسلمان ،جمعیۃعلماء دہلی کی اپیل ، تیاری کے سلسلے میں مختلف مقامات پر میٹنگوں کی سلسلہ جاری 

21؍ستمبر کو جنتر منتر پہنچیں دہلی کے مسلمان ،جمعیۃعلماء دہلی کی اپیل ، تیاری کے سلسلے میں مختلف مقامات پر میٹنگوں کی سلسلہ جاری 

Sat, 16 Sep 2017 21:35:45    S.O. News Service

نئی دہلی،16؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بر مامیں روہنگیا مسلما نوں پرفوج ،حکو مت اور شدت پسندوں کے ذریعے مسلسل ظلم وستم کا سلسلہ جاری ہے۔ان کے کشت و خون کے معا ملے کو لے کر پو ری دنیا خا موش تما شا ئی بنی ہو ئی ہے ۔ ان خیا لا ت کا اظہا رجمعیۃ علما ہند صو بہ دہلی کے صدر حضرت مو لانا محمد عا بد قا سمی نے ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، یہ میٹنگ آئندہ 21؍ستمبر کو جنتر منتر میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی تیاری کے لیے منعقد ہوئی تھی ۔جس میں علاقہ جمناپار کے علماء اور ذمہ داران شریک تھے ۔مو لانا محمد عا بد قا سمی نے مزید کہا کہ جمعےۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی ان مظلوموں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مختلف سطح پر جد وجہد کررہے ہیں، انھوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ پرامن طریقے سے احتجاج میں شریک ہوں ۔مولانا مدنی کی خصوصی اپیل پر ہم سب کو پوری قوت سے جنتر منتر پر جمع ہونا ہے ۔ میٹنگ سے خطا ب کر تے ہو ئے جمعیۃ علما ہند کے سر گرم رکن حضرت مولا غیو ر احمد قا سمی نے کہا کہ بر ما ئی مسلما نوں پر مظا لم اور چیرادستیوں کے پہا ڑ تو ڑے جا رہے ہیں، جو ناقابل بیاں ہیں۔علا قا ئی سما جی کا رکن مو لا نا اعجا ز احمد خاں رزاقی نے کہا کہ بر ما میں روہنگیامسلمانوں کا قتل عا م تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ،اقوام متحدہ کو چا ہئے کہ جتنا جلد ی ہو سکے وہا ں پر اپنی امن فو ج بھیجے۔میٹنگ میں تما م شر کا ء سے اپیل کی گئی کہ جمعیۃ علما صو بہ دہلی کی جا نب سے ۲۱ ستمبر بروز جمعرات صبح دس بجے جنتر منتر پر ہو رہے احتجاجی مظا ہر ہ میں کثیر تعدا د میں شریک ہوں ۔ میٹنگ کی صدارت حضرت مو لانا عبدالکریم مفتا حی صا حب اما م جامع مسجد ،قا ری محمد ہا رون اسعدی مو لانا خلیل احمدقا سمی ضلع صدر جمعییہ علما دہلی ، محمد شہشزاد صدر جا مع مسجد سیما پوری، سا جد چو دھری ،قاری سعید میرٹھی، بھائی محمدگلفا م ، قا ری محمد یا مین، محمد انصا روغیر ہ کے علا وہ درجنوں لو گ میٹنگ میں شریک تھے ۔


Share: