ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / 2016:ناسا کی خوب صورت ترین تصاویر میں دبئی اور جھیل ناصر شامل

2016:ناسا کی خوب صورت ترین تصاویر میں دبئی اور جھیل ناصر شامل

Thu, 05 Jan 2017 19:41:33  SO Admin   S.O. News Service

دبئی،5جنوری(آئی این ایس انڈیا)امریکی خلائی ایجنسی ”ناسا“نے 16 تصاویر کا انتخاب کیا ہے جن کو 2016ء کے دوران اس کے خلائی اسٹیشن سے کیمروں کے عدسوں میں محفوظ کی جانے والی لاکھوں تصاویر میں خوب صورت ترین قرار دیا گیا ہے۔منتخب تصاویر کے مجموعے میں دبئی اور متحدہ عرب امارات کے کچھ حصوں اور مصر کے مناظر پر مشتمل دو تصاویر بھی شامل ہیں۔11 مارچ 2016 کی رات لی جانے والی تصویر میں دبئی اپنی جگمگاتی روشنیوں کے سبب دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ دوسری تصویر میں جو 21جون 2016کو لی گئی، جنوبی مصر میں واقع جھیل ناصر صحراء کے درمیان سبز رنگ میں ظاہر ہو رہی ہے۔ اسوان شہر کے نزدیک واقع یہ جھیل دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی جھیل ہے۔ان کے علاوہ بقیہ تصاویر میں دنیا بھر کے مختلف مقامات شامل ہیں جو کائناتی مظھر اور قدرتی آثار کی عکاسی کر رہے ہیں۔ ان مقامات کی تفصیل منسلک وڈیو میں موجود ہے۔


Share: