ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 17دسمبر کو چنتامنی تا کولار بائک ریلی،مستقل آبپاشی تحریک کے لئے ہر گھر سے ایک شخص کی شرکت پر یوا شکتی کا زور

17دسمبر کو چنتامنی تا کولار بائک ریلی،مستقل آبپاشی تحریک کے لئے ہر گھر سے ایک شخص کی شرکت پر یوا شکتی کا زور

Mon, 05 Dec 2016 13:37:59    S.O. News Service

چنتامنی:7 /دسمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز) مستقل آبپاشی کو یقینی بنانے آبپاشی تحریک کمیٹی کی جانب سے کولار شہر میں پچھلے 176دنوں سے مسلسل دئیے جارہے احتجاجی میں دھرنے میں ہر گھر سے ایک فرد کو حصہ لینے یوا شکتی اسوسی ایشن کے کارکنان نے زور دیا۔ یہاں پترا کرترا بھون میں منعقد اخباری کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کارکنان نے کہا کہ کھلی سرحد رکھنے والے کولار ۔ چکبالاپور اضلاع کے لئے مستقل آبپاشی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے حکومت پردباؤ ڈالنا ہمارا اولین فریضہ ہے اس سلسلے میں 17 / دسمبرکو چنتامنی تا کولار تک بائک ریلی نکالی جائیگی جسمیں بلالحاظ سیاسی پارٹی عوام اور کسانوں کثیر تعداد میں شرکت کرنا ہوگا ۔کارکنان نے کہا کہ کولار شہرپچھلے کئی دنوں سے احتجاجی دھرنے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے احتجاجیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہم سب کا فرض ہے سرحدی اضلاع کے عوام کو چاہئے کہ متحد ہوکر احتجاج میں حصہ لیں اور ان اضلاع کو پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کریں انہوں نے کہا کہ قحط سالی کا شکار اضلاع کے لئے مستقل آبپاشی منصوبے پر فوری عمل کرنے میں ریاستی کانگریس حکومت کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہی ہے ایک طرف ریاستی کانگریس حکومت یتینا ہولے منصوبے کو روبہ عمل لانے کا منصوبہ تیار کررہی ہے دوسری طرف انہیں پارٹی کے لیڈران اُس کی مخالفت کررہے ہیں یتینا ہولے منصوبے کیلئے سنگ بنیاد رکھ کر دو سالوں کا عرصہ ہوتا آرہا ہے اُس وقت اضلاع کے عوام کو گمراہ کرکہ عوام سے ووٹ حاصل کرنے کے خطر یتنا ہولے منصوبے کے لئے وزیر اعلیٰ سدارامیا سنگ بنیاد رکھا لیکن وہ ایک سیاسی ڈرمہ تھا یتنا ہولے پراجکٹ کے لئے صرف برائے نام پائپ لائن بچھایا گیا ہے لیکن یتنا ہولے کاکام پچھلے کئی دنوں سے ٹھپ پڑ ہوا ہے اس لئے ان ضلاع کو یتنا ہولے پراجکٹ کا منصوبہ لانا بالکل جھوٹ بات ہے۔ کارکنان نے اور کہا کہ چاہئے کوئی بھی حکومت اقتدار پر ہو ہمارے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرنا ہمارا فرض ہے اس لئے پدیاترامیں ہر گھر سے ایک شخص کو حصہ لینا ہوگا اور اس آبپاشی تحریک کو کامیاب بنانا ہوگا ۔ اس وقت مستقل آبپاشی منصوبے کے نفاذ کے معاملے میں کسی نے بھی دلچسپی ظاہر نہیں کی اس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس علاقے کے لوگوں کا کوئی پرساں حال نہیں ہے اور قیادت کی قلت ضرور ہے کارکنان نے مزید کہا کہ قحط سالی کا شکار اضلاع میں کسان کافی متاثر ہوکر خود کشی کرلینے پر اتر آئے ہیں ضلع میں اب تک 15کسانوں کے خود کشی کے واقعات پیش آئے ہیں پھر بھی ریاستی کانگریس حکومت اضلاع کے عوام کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہی ہے۔اس موقع پر یوا شکتی اسوسی ایشن کا کارکنان کے علاوہ چکبالاپور و چنتامنی تعلقہ مستقل آبپاشی کمیٹی کے کارکنان وغیرہ بھی شریک رہے۔


Share: