ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موڈبیدری: چلتی کار میں بھڑکی آگ - جسمانی نقصان سے محفوظ رہے کار میں سوار افراد

موڈبیدری: چلتی کار میں بھڑکی آگ - جسمانی نقصان سے محفوظ رہے کار میں سوار افراد

Tue, 23 Jun 2026 18:21:09    S O News
موڈبیدری: چلتی کار میں بھڑکی آگ -  جسمانی نقصان سے محفوظ رہے کار میں سوار افراد

موڈ بیدری، 23 / جون (ایس او نیوز) شہر میں سڑک پر دوڑتی ہوئی کار میں اچانک آگ لگنے کا معاملہ پیش آیا ہے مگر خوش قسمتی سے کار میں سوار تمام افراد کسی بھی قسم کے جسمانی نقصان سے محفوظ رہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ کوٹیکر کے رہنے والے مسعود نامی شخص نے موڈومرناڈ کے رہنے والے اویناش سے یہ کار خریدی تھی ۔ جس وقت آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا تب مسعود اپنے اہل خانہ کے ساتھ موڈ بیدری کی طرف سفر کر رہا تھا ۔ اس دوران جب وہ پرانی میونسپل بلڈنگ کے قریب پہنچا تو اچانک کار کے سامنے والی فوگ لائٹس کے اندر سے دھواں نکلنا شروع ہوا ۔
    
جیسے ہی کار سے نکلتے ہوئے دھویں پر نظر پڑی تو فوراً کار روک کر اندر موجود بچوں اور دیگر افراد کو باہر نکالا گیا ۔ اس کے چند لمحوں بعد بھڑکتے ہوئے شعلوں نے کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
    
اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی سروسس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مقامی لوگوں کے تعاون سے کار میں لگی آگ کو بجھا دیا گیا ۔ 
    
موڈ بیدری پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔


Share: