ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 100 تعلقہ جات میں سولار پارک کا قیام: ڈی کے شیو کمار کسانوں کو دن کے وقت بھی بجلی کی سربراہی مقامی سطح پر بجلی کی پیداوار کے لئے منصوبہ

100 تعلقہ جات میں سولار پارک کا قیام: ڈی کے شیو کمار کسانوں کو دن کے وقت بھی بجلی کی سربراہی مقامی سطح پر بجلی کی پیداوار کے لئے منصوبہ

Wed, 24 Jan 2018 10:46:48    S.O. News Service

ہاسن،23 ؍جنوری(ایس او نیوز) ریاست کے 100 تعلقہ جات میں فی کس 20 تا50 میگاواٹ بجلی پیداوار کی استطاعت والے سولار پارکوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا، یہ بات ریاستی وزیر برائے توانائی ڈی کے شیو کمار نے کہی، انہوں نے یہاں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو دن کے وقت بھی بجلی کی سربراہی کئے جانے کے مقصد سے اور مقامی سطح پر ہی بجلی کی پیداوار کو ممکن بنانے اور تقسیم کرنے کے لئے100 تعلقہ جات میں سولار پارکوں کا قیام عمل میں لانے پرائیویٹ والوں کو منطوری دئے جانے ٹنڈر طلب کیا گیا ہے، ٹنڈر کی کارروائی آخری مرحلے میں ہے، یہاں پیدا ہونے والی بجلی کو فی یونٹ 3:50 روپئے کے حساب سے خریدا جائے گا، اس سے پہلے فی یونٹ 5 تا6 روپئے میں خریدا جارہاتھا، ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ تعلقہ جات میں سوالار پاور جنریٹ کرکے وہیں تقسیم کردئے جانے سے بجلی کی سربراہی میں نقصان اٹھانا نہیں پڑے گا۔ہر ایک تعلقہ میں سولار پارک کی تعمیر کے لئے کم سے کم 100 کروڑ روپئے کا سرمایہ لگانا پڑے گا، اس یونٹ کے لئے کسی بھی طرح کی سبسیڈی نہیں دی جائے گی، زمین کی خریدی اور ٹھیکہ حاصل کرنا سمیت دیگر ضروری بنیادی سہولتوں کو پرائیویٹ والے ہی فراہم کریں گے، صرف بجلی کی خریدی ہی محکمہ توانائی کی ذمہ داری رہے گی، بجلی کی خریداری کے لئے قیمت پارک کے قیام سے قبل ہی مقرر کی جائے گی، ہاسن ضلع کے کھیل سرحد والے تعلقہ جات ہولے نرسی پور، چنا رایا پٹن، ارسیکیرہ تعلقہ میں بھی سولار پاور پارک قائم کئے جائیں گے، فی الحال ہولے نرسی پورہ تعلقہ میں سوالار پاور پارک کے قیام کی کارروائی آخری مرحلے میں ہے، ڈی کے شیو کمار نے مزید بتایا کہ 1600 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کئے جارہے پاؤگڈھ کے سوالار پاور پارک سے آئندہ8 ماہ کے اندر بجلی کی پیداوار ہوگی، این ٹی پی سی فی یونٹ 3 روپئے میں فراہم کررہی ہے، سولار پاور درکار مقدار میں دستیاب نہیں ہے۔2000 میگاواٹ سولارپاور کے پیداوار کی توقع ہے، مگر اب صرف62 سے 65 میگاواٹ بجلی ہی پیدا ہورہی ہے، وزیر توانائی نے مزید بتایا کہ ریاست میں کسی بھی صورت میں پاور لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، ریاست کے لئے درکار بجلی کو مختلف ذرائع سے حاصل کیا جائیگا، ریاست کے لئے ہر دن 10.000 سے10.500 میگاواٹ بجلی درکار ہے، اوراس مقدار میں بجلی حاصل کی جارہی ہے، انہوں نے بتایا کہ تھرمل پاور پلانٹ کے لئے بھی بجلی فراہم کی جارہی ہے۔


Share: