لکھنؤ ،29؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے 31 مارچ، 2018 تک سڑکوں کی تجدیدی کاری مکمل کرنے کی ہدایات دی ہے۔وزیر اعلی یوگی نے سڑکوں سے منسلک تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اعلیٰ پیمانے پر کام کرکے 31دسمبر، 2017 تک سڑکوں کو مکمل طور صحیح کریں۔وزیر اعلی شاستری بھون میں سڑکوں کی تجدید کاری کی پیش رفت کا جائزہ لے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کی طرف سے اضلاع کی سڑکوں کی فہرست تیار کی جائے۔ضلع مجسٹریٹ سروے کرکے خراب ہوئی سڑکوں کی توثیق کرکے ان کی فہرست تیار کریں۔یہ کام 15 جنوری، 2018 سے پہلے کر لیا جائے۔ان اضلا ع کا دورہ کرکے وزیر اعلی کی طرف سے خود بھی ان سڑکوں کا تجربہ کیا جائے گا۔کہیں بھی کوتاہی پائے جانے پر متعلقہ افسر کو بخشا نہیں جائے گا۔وزیر اعلی نے کہا کہ سڑکیں کسی بھی ریاست کا چہرہ ہوتی ہیں۔عوام کا سب سے زیادہ واسطہ سڑکوں سے ہے۔ لہذا عام انسانوں کو سفر کے لئے اچھی سے اچھی سڑک مہیا کرانا ریاستی حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ آنے والے سال کے منصوبوں کی تفصیلی فہرست پہلے سے تیار کر لیں اور بجٹ کے بعد تعمیراتی کام شروع کرائے۔یوگی نے کہا کہ نیپال، بہار، مدھیہ پردیش، ہریانہ، دہلی وغیرہ سرحدی علاقوں سے منسلک تمام محکموں کی سڑکوں کو چوڑا، مضبوط بنایا جائے،ساتھ ہی ان پر لائٹ ، گلوسان بورڈ وغیرہ بھی لگائے جائیں۔ریاست کی عوام اچھی سڑکیں چاہتی ہے۔اس کے لئے ایکشن پلان تیار کیا جائے۔