ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوگی حکومت کرائے گی بچیوں کی اجتماعی شادی، دئیے جائیں گے 35,000روپے

یوگی حکومت کرائے گی بچیوں کی اجتماعی شادی، دئیے جائیں گے 35,000روپے

Sun, 17 Dec 2017 00:36:04    S.O. News Service

لکھنؤ ،16؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی اجتماعی شادی کی منصوبہ بندی کے تحت اب شادی کرنے والی لڑکیوں کو3,000روپے کا موبائل فون بھی دیا جائے گا۔منصوبہ کے تحت شادی کرنے والی بچیوں کو35,000روپے دیے جائیں گے۔فی الحال اس کی شروعات وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقہ بنارس سے ہونے جا رہی ہے۔منصوبہ بندی کے مطابق لڑکی کو صرف 20,000روپے ملیں گے۔یہ رقم نقدرقم کے بجائے اکاؤنٹ میں براہ راست جائے گی۔اس کے علاوہ 10,000روپے میں لڑکی کے لیے کپڑے، چاندی کے پازیب، بچھیا اور سات برتن دیے جائیں گے۔وارانسی کے سماجی بہبود افسر آرکے یادو نے بتایا کہ ضرورت مندوں کو اجتماعی شادی گرانٹ اسکیم سے فائدہ پہنچا نے کی تیاری ہے۔اس کے لئے حکومت کی طرف سے ایک کروڑ 66 لاکھ 60ہزار روپے ملے ہیں۔درخواست کے بعد شادی کی تاریخ کے بارے میں حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ فی جوڑا 5,000روپے گھراتی اور براتی کے کھانے پر خرچ ہوں گے۔ اجتماعی شادی کے پروگرام میں کم سے کم دس جوڑے ہونا لازمی ہے۔افسر کے مطابق ضلع انتظامیہ نے 20سے 30 جنوری کے درمیان 100 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا ہدف رکھاہے۔


Share: