الہ آباد ،31؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اترپردیش کے الہ آباد میں مرکزی وزیر انپریا پٹیل کا قافلے سڑک حادثہ کا شکار ہو گیا۔اس حادثے میں انپریا پٹیل سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔وہیں، انپریا پٹیل کے سر میں چوٹ لگی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ قافلے کی چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تھیں۔بتایا جا رہا ہے کہ حادثے میں انپریا پٹیل کے علاوہ باقی لوگوں کوہلکی چوٹیں آئی ہیں۔جبکہ انپریا پٹیل کی چوٹ نازک بتائی جا رہی ہے۔یہ حادثہ الہ آباد کے کوراؤ علاقے میں ہوا ہے۔انپریا کوراو علاقے میں پارٹی کے ایک رہنما کے یہاں تعزیت پیش کرنے جا رہی تھیں۔زخمیوں کو علاج کے لئے الہ آباد لااسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔کوراو علاقہ شہر سے 75 کلومیٹر دور ہے۔