ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی کے وزیر نے نکاح کے 16سال بعداولین رجسٹریشن ،110دنوں بعد منسوخ

یوپی کے وزیر نے نکاح کے 16سال بعداولین رجسٹریشن ،110دنوں بعد منسوخ

Thu, 23 Nov 2017 20:53:28    S.O. News Service

لکھنؤ ،23؍نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اترپردیش حکومت میں اقلیتی امور کے وزیر محسن رضا کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔رضا کا نکاح رجسٹریشن قانونی عمل مکمل نہ ہونے کی وجہ سے رد کر دیا ہے۔حالانکہ اس معاملے میں وزیر نے صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا رجسٹریشن منسوخ نہیں ہوا ہے بلکہ اس بارے میں جلد ہی تمام قانونی کارروائی مکمل کر لی جائے گی۔آپ کو بتا دیں کہ نکاح کے 16سال بعد وزیر نے رجسٹریشن کرایا تھا جو 110دن بعد منسوخ ہو گیا۔اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بنتے ہی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے صوبے میں شادیوں کے رجسٹریشن کو لازمی کر دیا تھا۔مسلم تنظیموں کی طرف سے حکومت کی اس پہل کی مخالفت کے درمیان وقف اور حج وزیر محسن رضا نے چار اگست کو اپنے نکاح کا رجسٹریشن کرواکر خوب واہ واہی لوٹی تھی لیکن اب ان کا ہی رجسٹریشن خارج ہو گیاہے۔کہا جا رہا ہے کہ متعینہ وقت میں ضروری قانونی کارروائی کو پورا نہیں ہونے سے ان کی درخواست خارج ہوئی ہے۔ابھی وزیر کو نئے سرے سے کارروائی مکمل کرنی ہوگی۔وزیر محسن رضا نے حالانکہ اس معاملے میں صفائی دیتے ہوئے کہا کہ نکاح رجسٹریشن منسوخ نہیں ہوا ہے۔قانون کے مطابق تین ماہ کے اندر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ رکھنا چاہئے لیکن میں مصروفیت کی وجہ سے سرٹیفکیٹ لینے نہیں جا سکا۔اس معاملے میں آگے جو بھی ضروری کارروائی ہے اسے پورا کیا جائے گا۔غور طلب ہے کہ رضا نے نکاح کے تقریباً16 سال بعد تین اگست کو نکاح رجسٹریشن کی درخواست دی تھی۔جس کے بعد ضلع مجسٹریٹ انل کمار کے دفتر سے سرٹیفکیٹ کے لئے دو بار وزیر کو فون سے جانکاری دی گئی لیکن ان کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے نکاح رجسٹریشن منسوخ کر دیا گیا۔


Share: