ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوم آزادی کیلئے مانک شا پریڈ گراؤنڈ میں غیر معمولی حفاظتی انتظامات

یوم آزادی کیلئے مانک شا پریڈ گراؤنڈ میں غیر معمولی حفاظتی انتظامات

Sun, 14 Aug 2016 10:45:19    S.O. News Service

بنگلورو13؍اگست(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور)شہر میں یو م آزادی تقریبات کیلئے تقریباً تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔15اگست کی صبح فیلڈ مارشل مانک شا پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والی پریڈ میں 4000 سے زائدلوگوں کی شرکت کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں۔ یوم آزادی کے موقع پر جو پولیس پریڈ کی جائے گی اس میں پہلی بار دیگر ریاستوں کی پولیس ٹکڑیاں بھی شامل کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پہلی بار فوج کی بارودی سرنگ شناس ٹیم اپنے کرتبوں کا مظاہرہ کرے گی۔ یہ بات آج بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد اور شہر کے پولیس کمشنر این ایس میگرک نے ایک اخباری کانفرنس میں بتائی۔انہوں نے کہاکہ پریڈ میں پولیس اسکاؤڈس اینڈ گائیڈس ، این سی سی سیوا دل اور مختلف اسکولوں کے بچے 54 ٹکڑیوں میں بٹ کر پر یڈ میں حصہ لیں گے۔ مختلف اسکولوں کے 2730 بچے الگ الگ ثقافتی پروگرام پیش کریں گے۔ پہلی بار یوم آزادی پریڈ میں نابینا اسکول کے بچے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ یوم آزادی تقریبات کیلئے فیلڈ مارشل مانک شا پریڈ گراؤنڈ میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ میدان کے چاروں جانب پولیس کی 54پلاٹون تعینات کی جائیں گی،کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے نہیں دیا جائے گا۔ پہلی بار اس میدا ن میں داخل ہونے والوں کی سختی سے تلاشی این ایس جی ضوابط کے مطابق لی جائے گی۔ تمام داخلی گیٹوں پر این ایس جی کمانڈو متعین رہیں گے۔ مانک شا پریڈ گراؤنڈ کے علاوہ میجسٹک کے میٹرو اسٹیشن اور ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹانڈوں اور دیگر میٹرو اسٹیشنوں پر سریع الحرکت دستے متعین رہیں گے۔مسلسل 24گھنٹے شہر کی 270وائسلا گاڑیاں ، 320چیتا اور دو کمانڈو گاڑیاں گشت کرتی رہیں گی۔حفاظتی انتظامات کیلئے پریڈ گراؤنڈ کے اطراف دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی اتار دی گئی ہیں۔ پریڈ گراؤنڈ میں حفاظتی انظامات پر 12 ڈی سی سی پی 22اے سی پی ، 55انسپکٹر، 105سب انسپکٹرس ، 79 اے ایس آئی، 168 ہیڈکانسٹبل416 کانسٹبل ، 70ویمنس کانسٹبل، 151خفیہ جوان ، اور 800ہوم گارڈس کے ساتھ 40کے ایس آر پی اور35 سی اے آر جوانوں کی ٹکڑیوں سمیت سریع الحرکت فورس کے دو دستے تعینات رہیں گے۔ پریڈ گراؤنڈ کے اطراف صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے 40 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جاچکے ہیں۔ یوم آزادی تقریب کے دوران پریڈ گراؤنڈ کے ارد گرد کسی بھی جانب ٹریفک کی اجازت نہیں رہے گی۔اس کے ساتھ ہی شہر کی اہم فائیو اسٹار ہوٹلوں، شامپنگ مالس ، ریلوے اسٹیشن، میٹرو اسٹیشن ، بس اسٹانڈوں وغیرہ میں بھی سیکورٹی جوانوں کی تعیناتی بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔


Share: