ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یمنی شہر تعز میں لڑائی، 16باغی جنگجو ہلاک

یمنی شہر تعز میں لڑائی، 16باغی جنگجو ہلاک

Tue, 30 Aug 2016 16:07:29    S.O. News Service

دبئی30؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یمن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تعز کے محاذ پر سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں حوثی ملیشیااورعلی عبداللہ صالح کے وفادار کم سے کم 16جنگجو ہلاک وزخمی ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ عوامی مزاحمت کار اور یمن کی سرکاری فوج التبہ السوداء اور الخلوہ کی سمت پیش قدمی کر رہے ہیں جبکہ حوثی اور علی عبداللہ صالح کے جنگجوؤں پر مشتمل ملیشیا نے بھی تعز میں چھینے گئے علاقے واپس لینے کے لئے تازہ دم جنگجوؤں کی نئی کمک تعز بھیجی ہے۔


Share: