صنعاء ، 20؍ستمبر (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے خمیس مشیط کے مقام پر یمن سے داغے کے ایک اور بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔سعودی فضائی ڈیفنس فورسز نے یمن سے داغے گئے بیلسٹک میزایل کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضاء میں تباہ کردیا جس کے نیتجے میں یہ حملہ ناکام بنا دیا گیا۔سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے طیاروں نے سوموار کے روز یمن کی باغی ملیشیا کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی حملے کرکے باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔اطلاعات کے مطابق الزاھر ڈاریکٹوریٹ میں حوثی باغیوں کے کمانڈر ابو محمد العوسجہ کو اس کے چار ساتھیوں سے سمیت ہلاک کردیا گیا ہے۔ العوسجہ پر الزام تھا کہ وہ الزاھر کے علاقے میں نہتے شہریوں کے قتل عام میں ملوث رہا ہے۔قبل ازیں اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے صعدہ اور صنعاء میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ اتحادی طیاروں نے سعودی عرب کی شمالی سرحد سے متصل ثعبان اور مندبہ کے مقامات پر یمنی باغیوں کے ٹھکانوں پر کم سے کم 20فضائی حملے کیے۔