ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپورنیشنل ہائی وے 63پر خطرناک حادثہ ۔ دو بائک سوار موقع پر ہلاک، ایک شدید زخمی

یلاپورنیشنل ہائی وے 63پر خطرناک حادثہ ۔ دو بائک سوار موقع پر ہلاک، ایک شدید زخمی

Mon, 09 Oct 2017 23:35:05    S.O. News Service

یلاپور 9؍اکتوبر(ایس او نیوز)نیشنل ہائی وے 63پرایک موٹر بائک اور پک اپ ٹرک کے درمیان خطرناک تصادم کے نتیجے میں دو بائک سوار موقع پرہی ہلاک ہوگئے اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے نام مانتیش رام بومی(31سال) اور دشرتھ میراشی (27سال) بتائے جاتے ہیں جوکہ ٹائلس بٹھانے کا کام کیا کرتے تھے۔ شدید زخمی شخص کا نام روی شنکر گھاٹکے(27سال)ہے جسے اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے مگر اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ کہتے ہیں کہ یہ تینوں ایک ہی بائک پر سوار ہوکر کیروتّی سے یلاپور کی جانب آرہے تھے جبکہ یلاپور سے کیروتّی کی طرف جانے والے پک اپ ٹرک سے ان کا تصادم ہوگیا ۔


Share: