ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یحییٰ السنوار کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی بمباری میں تیزی؛ 87 فلسطینی جاں بحق

یحییٰ السنوار کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی بمباری میں تیزی؛ 87 فلسطینی جاں بحق

Sun, 20 Oct 2024 18:47:31    S.O. News Service

غزہ ، 20/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)غزہ کے شمالی علاقے بیت لاہیا میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بمباری کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں، جس سے علاقے میں تباہی کا منظر پیش آ رہا ہے۔ یہ بمباری مقامی آبادی کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہی ہے، اور لوگوں کو محفوظ مقامات کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، عمارتوں کے ملبے میں 100 سے زائد خواتین، بچے اور بزرگ دب گئے ہیں، جس کی وجہ سے پورا علاقہ تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران عمارتوں کے ملبے سے کم از کم 73 لاشیں نکالی گئی ہیں، جبکہ 40 سے زائد افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے بیت لاہیا کا 16 روز سے محاصرہ کر رکھا ہے، جس کے نتیجے میں خوراک، پانی، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بمباری کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ 99 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ یہ صورت حال انسانی بحران کی شدت کو بڑھا رہی ہے، اور بین الاقوامی برادری کی مداخلت کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔


Share: