ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان کے خلاف نعرے لگانے والوں کو گرفتار کرنے اے بی وی پی کا مطالبہ

ہندوستان کے خلاف نعرے لگانے والوں کو گرفتار کرنے اے بی وی پی کا مطالبہ

Thu, 18 Aug 2016 16:03:58    S.O. News Service

چنتامنی:18 ؍اگست(محمد اسلم؍ایس او نیوز) کشمیر کے متاثر ہ عوام کے مسائل جاننے منعقدہ اجلاس کے دوران ہندوستان فوج کے خلاف وطن دشمن نعرے لگانے والوں کی گرفتاری کے مطالبہ کو لے کریہاں کے اے بی وی پی تنظیم کے جانب سے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔شہر کے ٹروالرس بنگلہ سے احتجاجی جلوس نکالا گیا اور احتجاج کے دوران کل بنگلور راج بھون روڈ پر اے بی وی پی کارکنوں پر پولیس لاٹھی چارج کی بھی کڑی مذمت کی گئی ۔اور مطالبہ کیاکہ کل احتجاج کے دوران پولیس نے اے بی وی پی کی خاتون کارکنوں کے ساتھ بھی زبردستی کی ہے ان پولیس والوں کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا اور ساتھ ہی ملک دشمن نعرے لگانے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔اے بی وی پی تنظیم کے کارکنوں نے تعلق دفتر پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فوج کے خلاف نعرے لگانے والوں کو فوراََ گرفتار کیا جائے اور ساتھ ہی پروگرام منعقد کرنے والے امینسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے خلاف کیس درج کرکے اس ادارہ پر پابندی لگائی جائے ۔احتجاجیوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے متاثر ہ عوام کے مسائل جاننے منعقدہ اجلاس کی ویڈیو دیکھنے کے بعد یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ امینسٹی انٹرنیشنل انڈیاادارہ پاکستانیوں کی حمایت کررہا ہے اور دہشت گردو کا بھی ساتھ دے رہا ہے اس ادارہ کے تمام لوگوں کو گرفتار کرکہ ان کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہئے حکومتوں کو بھی چاہئے کہ ایسے ادارہ جو پاکستان کی حمایت کرتی ہے اُن اداروں پر پابندی لگانے کے علاوہ ایسے ادارہ ہندوستان میں قائم رہنے کا کچھ حق نہیں ہے ۔اس احتجاج کے بعد تحصیلدار جے۔اے۔نارائن سوامی کو یادداشت پیش کی گئی۔اس احتجاج میں اے بی وی پی کے رُکن سوریش،بھارت،گووردن چاری،منجو،سمیت کئی کارکن موجود رہے۔


Share: