ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان نے کابل حملے کی سخت مذمت کی

ہندوستان نے کابل حملے کی سخت مذمت کی

Thu, 01 Jun 2017 12:42:33    S.O. News Service

نئی دہلی،31؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان نے آج کابل میں ہوئے خطرناک دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی اور حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے اس ملک کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔وزارت خارجہ نے سخت الفاظ میں اپنے بیان میں کہا کہ رمضان المبارک کے پاک مہینے میں بھی پر تشدد حملہ آوروں اور ان کے ہمدردوں کی غیرانسانیت کو جھلکاتی ہے۔وزارت نے یہ بھی کہا کہ کئی ممالک کے سفارت خانے کے احاطے کے قریب ہوئے دھماکے کے بعد ہندوستانی سفارت خانے کے تمام اہلکار محفوظ ہیں۔وزارت نے کہا کہ ہم سب پرامن افغان شہریوں کایہ دکھ شیئر کرتے ہیں اور افغانستان کی حکومت اور اس کے متاثرین کے خاندانوں کے تئیں شدید تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت مند ہونے کی تمناکرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ہندوستان افغانستان کی حکومت اور عوام کو کسی بھی قسم کی مدد کے لئے اور حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لحاظ سے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے۔اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی حمایت کر رہی افواج کو شکست دینے کی ضرورت بتائی تھی۔کابل میں آج ہوئے خوفناک دھماکے میں کم از کم 80افراد مارے جا چکے ہیں اور 300سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔


Share: