ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہلیال میونسپالٹی کے چیف افیسر پر حملہ۔ ملزم سابق فوجی گرفتار

ہلیال میونسپالٹی کے چیف افیسر پر حملہ۔ ملزم سابق فوجی گرفتار

Sun, 31 Dec 2017 13:02:41    S.O. News Service

ہلیال 31؍دسمبر (ایس او نیوز) عوامی مفاد کے پیش نظرشہر کو پاک و صاف رکھنے کی غرض سے اپنے عملے کے ساتھ گندے پانی کی نالیوں کوصاف کروانے کے لئے نکلے ہوئے ہلیال میونسپالٹی کے چیف افیسر پر ایک سابق فوجی نے حملہ کردیا۔ چیف افیسر کیشو چوگلے پر امبیڈ گلّی میں کام کی نگرانی کے دوران حملہ کرنے والے ملزم کانام ماروتی پیٹنّا پاٹل بتایا جاتا ہے۔ کہاجاتا ہے کہ امبیڈگر گلی میں واقع گندے پانی کی نکاسی والے نالے سے بہنے والا پانی تولسا بائی اننت پاٹل کے کھیتوں میں پہنچتاتھا۔ اس کو روکنے کے لئے تولسابائی پاٹل نے نالے کے دہانے اور اپنے کھیت کے بیچ مٹی کا ڈھیر جمع کرکے رکاوٹ پیدا کردی تھی، جس کی وجہ سے نہ صرف پانی نالے میں جمع ہوکر راستے پر بہنے لگا بلکہ علاقے میں بدبو سے عوام کا جینا دشوار ہوگیا۔ عوام کی مسلسل شکایت پر کھیت کے مالک کو بار بار نوٹس دینے کے باوجود اس کا کوئی حل نہیں نکلاتو اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سے شکایت کی گئی۔ ڈی سی میونسپالٹی کو مناسب کارروائی کے لئے تحریری ہدایت جاری کردی تھی۔کہتے ہیں کہ ڈی سی کے حکم کی تعمیل کے لئے جب چیف افیسر نے پولیس تحفظ کے ساتھ اپنے عملے کے ذریعے نالے کے سامنے سے رکاوٹ ہٹانے کی کارروائی شروع کی تو مذکورہ ملزم نے پیچھے سے ان پر حملہ کردیا۔ تب وہاں پر موجود پولیس اور عملے کے دیگر افراد نے چیف افیسر کو آگے بڑھ کر بچایا۔

اس حملے کے خلاف میونسپالٹی کے عملے نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد چیف افیسر کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔کہا جاتا ہے کہ اس سے پہلے بھی یہاں میونسپالٹی کے دوسرے افسران پر بھی حملے ہوتے رہے ہیں ، اس وجہ سے افسران اور اسٹاف خوف کے ماحول میں اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کی نوبت آگئی ہے۔


Share: