ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہفتے میں ایک دن کانگریس ہیڈ کوارٹر میں عوام سے ملیں گے راہل گاندھی

ہفتے میں ایک دن کانگریس ہیڈ کوارٹر میں عوام سے ملیں گے راہل گاندھی

Tue, 23 Jan 2018 11:58:30    S.O. News Service

نئی دہلی،22؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر راہل گاندھی نے یہ طے کیا ہے کہ وہ ہر ہفتے ایک دن عوام سے ملیں گے، وہ بھی کانگریس ہیڈکوارٹر 24 اکبر روڈ پر۔ ساتھ ہی دو دن وہیں پر وہ اپنے دفتر میں رہیں گے اور پارٹی لیڈروں سے بھی ملاقات کریں گے ۔کانگریس قیادت پر ہمیشہ یہ الزام لگتا رہا ہے کہ وہ عوام سے کٹتے جا رہے ہیں اور وہ صرف ایک ہی طرح کے رہنماؤں سے ملتے رہتے ہیں اور انہی سے پارٹی کی کارکردگی اور حال و احوال دریافت کی جاتی رہی ہے ۔ عوام سے کٹے ہونے کے الزامات کے بعد ہی لگتا ہے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔گجرات انتخابات کے بعد راہل گاندھی ایک نئی شکل میں نظر آرہے ہیں ۔ اب پارٹی پر ان کی گرفت مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ واضح ہو کہ کئی کانگریسی لیڈروں کی ہمیشہ سے یہ شکایت رہی ہے کہ راہل گاندھی کے لئے انہوں نے ایک ہفتہ انتظار کیا مگر وقت نہیں ملا کچھ اسی طرح کے شکایات اور غلط فہمیوں کی وجہ سے وشو شرما کانگریس چھوڑ کر بی جے پی خیمہ میں چلے گئے تھے اور آسام میں بی جے پی کی سرکار بنانے میں خصوصی کردار ادا کیا تھا ۔ سونیا گاندھی کے پاس یہ مسئلہ نہیں تھا کیونکہ اس وقت پارٹی اقتدار میں تھی اور جب پارٹی اقتدار میں ہوتی ہے تو کارکنوں کا حوصلہ ویسے ہی بلند رہتے ہیں کیونکہ حکومت کی وجہ سے کارکنوں کے کام ہوتے رہتے ہیں چاہے وہ معاہدوں سے لے کر ٹرانسفر پوسٹنگ کی پیروی ہی کیوں نہ ہو۔ مگر اقتدار نہ رہنے کے بعد کارکنوں کے حوصلے پر اثر پڑتا ہے. تب ان کے حوصلے کو برقرار رکھنے کے لئے ان سے ملنا، ان کی بات سننا ضروری ہو جاتا ہے۔ 


Share: