ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہبلی میں گانجہ فروشی کے اڈے پر چھاپہ۔ ایک شخص گرفتار

ہبلی میں گانجہ فروشی کے اڈے پر چھاپہ۔ ایک شخص گرفتار

Wed, 17 Jan 2018 20:26:28    S.O. News Service

ہبلی، 17؍جنوری (ایس او نیوز)شہر کی کنچ کار گلّی میں گانجہ فروشی کے اڈے پر پولیس نے چھاپہ مارا اور ایک شخص کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ اس بات کی اطلاع ڈی سی پی رینوکا سوکمار (لاء اینڈ آر ڈر) نے دی ہے۔

پولیس کے بیان کے مطابق گرفتار شدہ شخص کا نام وینکٹیش بھاوی منے(36سال) بتایا جاتا ہے، جو بوڈرسنگھ گرام کا رہنے والا ہے۔اس کے علاوہ چھاپے کے دوران دو ملزمین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جبکہ پولیس نے 500گرام گانجہ اور 1430روپے نقد ضبط کرلیے۔ڈی سی پی نے کہا ہے کہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور دیگر ملزمین کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔
 


Share: