ریو دی جنیریو ،12؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان نے مقابلہ ختم ہونے سے کچھ سیکنڈ پہلے پانچ پنالٹی کارنر گنوائے جس سے اسے مرد ہاکی مقابلے میں ہالینڈ کے خلاف 1-2سے شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود وہ آج یہاں ریو اولمپکس کی ہاکی مقابلہ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہا۔ہالینڈ نے اپنے دونوں گول پنالٹی کارنر پر راجر ہوفمین(32ویں منٹ)اور منک وان ڈیر ویرڈن(54ویں منٹ)کے ذریعے کیا۔ہندوستان نے بھی اپنا واحد گول ویار رگھوناتھ(38ویں منٹ)کے ذریعے پنالٹی کارنر پر کیا۔اس ہار کے باوجود ہندوستان پول بی کا ایک اور میچ موجودہ اولمپک چمپئن جرمنی اور ارجنٹائن کا میچ 4-4سے برابر چھوٹنے سے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ہندوستان اب پول بی میں چار میچوں میں 6 پوائنٹس لے کر تیسرے نمبر پر ہے،اگر وہ کل اپنے آخری لیگ میچ میں کینیڈا سے ہار بھی جاتا ہے تب بھی اس کا آخری 8 میں مقام طے ہے۔پول اے اور پول بی سے ٹاپ4 پر رہنے والی دو ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گی۔ہندوستان اور ہالینڈ کے درمیان میچ میں آخری چند لمحات میں کافی دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا۔ہندوستان نے آخری لمحوں میں سخت چیلنج پیش کیا۔مقابلے میں جب صرف چار منٹ باقی تھے اور ہندوستان 1-2سے پچھڑ رہا تھا جب ٹیم نے گول کیپر پی آر شری جیش کی جگہ ایک اضافی فارورڈ اتار دیا۔ہندوستان کو اس کا فائدہ بھی ملا جب اسے ویڈیوز ریفرل کے ذریعے میچ ختم ہونے سے 6 سیکنڈ پہلے اپنا چوتھا پنالٹی کارنر ملا۔اس پنالٹی کارنر کے بعد ہندوستان کو مسلسل چار اور پنالٹی کارنر ملے لیکن چار شاٹ لینے والے والے روپندر پال سنگھ اور رگھوناتھ ڈریگ فلک کے ذریعے گول کیپر یاپ سکاٹمین کی قیادت والے ہالینڈ کے ڈیفنس کی خلاف ورزی میں ناکام رہے۔
ہندوستان اور ہالینڈ دونوں نے محتاط شروعات کی۔ہندوستان نے ابتدائی 15منٹ میں گیند کو اپنے قبضے میں مزید رکھا لیکن گول کرنے کا کوئی موقع نہیں بنا پایا۔ہالینڈ کی ٹیم نے بھی ہندوستان کے کھیل کو پرکھنے میں وقت لیا لیکن ٹیم آہستہ آہستہ دباؤ بنانے لگی۔ہالینڈ کے لئے گول کرنے کا پہلا اچھا موقع ہٹرجبرگر کے پاس پر بنایا لیکن دونوں کی موقعوں پر ہندوستانی گول کیپر شری جیش نے چالاکی دکھاتے ہوئے مخالف ٹیم کو گول سے محروم رکھا۔اپنا 100واں بین الاقوامی میچ کھیل رہے ایس اتھپا اورایس وی سنیل نے دائیں سرے سے اچھا موو بنایا لیکن ہالینڈ کے ڈیفنس کو نہیں پارکرپائے۔پہلے دو کوارٹر گولرہت رہنے کے بعد ہالینڈ نے 32ویں منٹ میں ہوپفین کے ذریعے برتری بنائی جنہوں نے پہلے پنالٹی کارنر پر ڈینی وان ڈیر میرڈن کے شاٹ پر رباڈ پر گول داغا۔ہندوستان نے اگرچہ 6 منٹ کے اندر اندر رگھوناتھ کے گول کے ذریعے برابری حاصل کی جنہوں نے مسلسل دو پنالٹی کارنر میں سے دوسرے کو گول میں تبدیل کیا۔تیسرے کوارٹر کے آخری لمحوں میں نو کھلاڑیوں سے کھیلنے کے باوجودہندوستان نے مخالف ٹیم کو گول نہیں کرنے دیا۔کوارٹر میں جب تین منٹ سے کچھ زیادہ کا وقت بچا تھا تب سنیل اور رگھوناتھ کو مختلف واقعات میں پیلے کارڈ دکھائے گئے۔ہالینڈ نے تیسرے کوارٹر میں ہندوستان پر دباؤ بنایا۔ٹیم کو جلدی جلدی تین پنالٹی کارنر ملے۔شری جیش نے دو کوششوں کو تو ناکام کیا لیکن منک وان ڈیر میرڈن نے تیسرے پر گول داگکر ہالینڈ کو 2-1کی برتری دلا دی۔