ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہائی کورٹ کا سننداپشکر کی موت سے جڑی خبردکھانے سے ارنب کوروکنے سے انکار

ہائی کورٹ کا سننداپشکر کی موت سے جڑی خبردکھانے سے ارنب کوروکنے سے انکار

Fri, 08 Sep 2017 22:02:49    S.O. News Service

نئی دہلی،8؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی ہائی کورٹ نے سنندا پشکر کی موت کے معاملے میں کوئی خبر نشر کرنے یا بحث منعقد کرنے سے ٹی وی صحافی ارنب گوسوامی اور ان کے نیوز چینل ریپبلک ٹی وی کو روکنے سے متعلق کوئی عبوری حکم جاری کرنے سے آج انکار کر دیا۔جسٹس منموہن نے گوسوامی اور چینل کو نوٹس جاری کیا اور تھرور کی درخواست پر ان سے جواب مانگا۔تھرور نے عرضی میں اپیل کی ہے کہ سنندا کی موت سے منسلک عدالتی کارروائی کے سلسلے میں ارنب اور چینل کو مبینہ غلط رپورٹنگ کرنے سے روکا جانا چاہئے۔عدالت نے کہا کہ معاملے میں تفصیلی سماعت کی ضرورت ہے ۔


Share: