چنتامنی:30 /اگست(محمد اسلم/ایس او نیوز)شہر کے انجانی لے آوٹ تیسرا کراس کے سوم سندرہ کے مکان پر کرایہ پر رہنے والا ٹیچر جگدیش کے مکان پر کل رات لٹیروں ڈاکہ ڈال کر مکان میں موجود 4.50لاکھ روپئے لیکر فرار ہوگئیں ہیں۔چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ سے ملی اطلاع کے مطابق جگدیش ٹیچر پچھلے تین دن قبل سسرل کے یہاں میاں بیوی گئے ہوئے تھیں کل رات موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے لٹیروں نے مکان کا تال توڑ پھوڑ کر مکان میں موجود 4.50لاکھ روپئے نقدسمیت زیورات لیکر فرار ہوگئے آج صبح جگدیش اپنے گھر واپس آئے تو مکان کا تال کھولا پڑا ہوتھا اور گھر کے سامان بکھرے پڑے ہوئے تھیں فوراََ جگدیش نے اس کی اطلاع چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ کو دی تو سرکل انسپکٹر منجوناتھ ودیگر پولیس اہلکار پہنچ کر چانچ کرکہ معاملہ درج کرلیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔