ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوکرن کے قریب بس۔کار حادثہ؛ بے قابو بس کی درخت سے ٹکر

گوکرن کے قریب بس۔کار حادثہ؛ بے قابو بس کی درخت سے ٹکر

Mon, 19 Jun 2017 18:15:10    S.O. News Service

کاروار19/جون (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے گوکرن کے قریب تورکے دیہات میں  ایک سرکاری بس اُس وقت  بے قابو ہوگئی، جب ایک کار نے بس کو ٹکر ماردی۔ بے قابو بس بعد میں سڑک کے کنارے موجود ایک درخت سے ٹکراگئی۔ حادثے میں سبھی مسافر بال بال محفوظ ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سرکاری بس کمٹہ سے گوکرن جارہی تھی کہ تورکے دیہات میں  ایک کار اچانک بس کے ایک حصے سے ٹکراگئی، ٹکر لگتے ہی  ڈرائیور کا بس پر سے توازن بگڑ گیا، جس کے نتیجے میں بس درخت سے ٹکراگئی۔ حادثہ پیر شام قریب پانچ بجے پیش آیا۔

حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے، البتہ کار کے اگلے حصے اور بس کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔


Share: