بنگلورو 6؍ستمبر (ایس او نیوز)سینئر صحافی اور مشہور مصنف گوری لنکیش کے سفاکانہ قتل کی پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے سخت مذمت کی ہے۔پی ایف آئی کے جنوبی کینر اضلع صدر نوازالال کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مصنف اور مفکر ڈاکٹر ایم ایم کلبرگی کے قتل کو دوسال گزرنے کے باوجودسازش رچنے والوں کاا بھی تک پتہ نہیں چلا ہے۔ اور اسی دوران بے خوف ہوکر فرقہ پرست طاقتوں اور فسطائی نظریا ت کے خلاف لکھنے والی مشہور صحافی گوری لنکیش کو بھی بڑے سفاکانہ انداز میں قتل کر دیا گیا ہے۔
اخباری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قتل کی مذمت اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے 6ستمبر کی شام کو 4بجے منگلورو میونسپالٹی کے پاس گاندھی کے مجسمے کے سامنے پاپولرفرنٹ آف انڈیا کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔