منگلور و6ستمبر (ایس او نیوز) سینئر کنڑ ا صحافی و سماجی جہد کار گوری لنکیش کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر بی جناردھن پجاری نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تفصیلی جانچ کیلئے اس معاملہ کو سی بی آئی کے حوالے کیا جائے ۔منگلورو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پجاری نے کہا کہ گوری لنکیش کا قتل منصوبہ بند سازش تھی۔ ترقی پسند مفکرین جیسے نریندر دابولکر ' پنسارے اور کلبرگی کا قتل بھی اسی انداز میں کیا گیا ہے جو دردناک بات ہے ۔ خاطیوں کو سزا دی جانی چاہئے۔ رما ناتھ رائے کے استعفیٰ کے مطالبہ پر بی جے پی کے لیڈروں کی جانب سے منگلورو چلو ریالی کے مسئلہ پر پجاری نے کہا کہ رما ناتھ رائے وزیر کے طور پر اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں، وہ معذرت کیوں نہیں کرتے ۔ کرناٹک کے عوام معذرت پر انہیں معاف کردیں گے ۔