ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوا: کانگریسی لیڈر چندرکانت کے گھر پر اے سی بی نے چھاپہ مارا

گوا: کانگریسی لیڈر چندرکانت کے گھر پر اے سی بی نے چھاپہ مارا

Sat, 16 Sep 2017 22:13:28    S.O. News Service

پنجی،16؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گوا پولیس کی اینٹی بدعنوانی بیورو(اے سی بی) کی ایک ٹیم نے ہفتہ کو 2013 کے غیر قانونی جائیداد رکھنے کے ایک معاملے میں اپوزیشن لیڈرچندرکانت کی رہائش گاہ پرچھاپہ ماراہے ۔پولیس ذرائع نے کہا کہ ریاستی حکومت سے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کی منظوری ملنے کے بعدوپیم اسمبلی حلقہ سے کانگریس ممبراسمبلی کی رہائش گاہ اور انے مارگامیں واقع دفتر پر چھاپہ مارا گیا۔اے سی بی حکام نے کہاکہ انہوں نے گوا صنعتی ترقی کارپوریشن کے چیئرمین کے طور پر اپنی مدت کے دوران کیرل میں پانچ کروڑ کی زمین خرید کے ساتھ غیر قانونی جائیدادجمع کی تھی۔ چیف سکریٹری کے دفتر نے ہمیں اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کی منظوری دے دی ہے.۔


Share: