ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوا کے ڈی جی پی نے کہا،بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرجوتے سے پیٹناچاہیے

گوا کے ڈی جی پی نے کہا،بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرجوتے سے پیٹناچاہیے

Tue, 05 Sep 2017 21:04:07    S.O. News Service

پنجی 5ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گواکے ڈی جی پی مکلیش چندرنے ٹریفک بیداری مہم کی لانچنگ کی موقع پر کہا کہ ٹریفک قوانین کی بار بار بارخلاف ورزی کرنے والوں کوجوتے سے پیٹناچاہیے ۔ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ کیڑوں کے ساتھ باتیں نہیں کرتے ہیں۔صحافیوں کے ذریعہ جب ان سے پوچھا گیا کہ پولیس کو ٹریفک جرائم سے کیسے نمٹنا چاہیے جس میں باقاعدگی سے قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عادۃََ ٹریفک قوانین توڑنے والوں پر جرمانہ لگانے کے ساتھ ساتھ ان کے جوتے سے پٹائی ہو۔ان کے خلاف کئی بار کارروائی کرنی چاہئے، تو وہ یہ سمجھیں گے۔انہوں نے کہاکہ اگر اس کے بعد بھی وہ نہیں سمجھتے تو ان کی ڈرائیونگ لائسنس منسوخ ہوگی۔


Share: