چنتامنی:17 /اگست(سید اسلم پاشاہ ؍ ایس او نیوز)گنیش تہوار ور بقرعید قریب ہونے پر محکمہ پولیس کی جانب سے چنتامنی سٹی منسپالٹی میٹنگ ہال میں امن کمیٹی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں شہر کے عمائدین سیاسی لیڈران اور غیر مسلم سیاسی لیڈران جے علاوہ مندروں کے اراکین نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی وائی ایس پی کرشنامورتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گنیش تہوار امن وامان اور پرسکون ماحول میں منایاجائے تو کوئی مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے ماحول کو اگر کوئی بگاڑنے کی کوشش کرے گا تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا تعلقہ بھر میں تقریبا ہزار سے زائد گنیش کی مورتیاں بٹھائی جاتی ہے چنتامنی کو حساس علاقہ ہونے کے سبب ہر گنیش مورتی بٹھانے کی جگہ کی پولیس مکمل ویڈیوگرافی کریں گی گنیش مورتی کو ایسے جگہوں پر نہ بٹھائیں جس سے راہگیروں ودیگر احباب کو پریشانی ہوتی ہو اگر راستوں میں یا ادھر ادھر جس سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہو ۔ انہوں نے کہا کہ گنیش وسرجن جلوس صبح سات بجے سے اندھیرا ہونے تک ختم ہوجانا چاہئے جلوس کے دوران ڈی جے کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے گنیش وسرجن کرنے لے جاتے وقت شراب نوشی کرکے ٹرافک کا جام کرنا شور وغل مچانا قانون کے خلاف ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گنیش مورتی کے نام پر راستوں میں ادھر اُدھر راہگیروں کو بائک سوار والوں کو روک کر چندہ وصول کرنے والوں کو گرفتار کرلیا جائے گا گنیش مورتی بٹھانے کی جگہ بجلی چوری کرنے والوں پر محکمہ بیسکام کو نگاہ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
تحصیلدار گنگپا نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذہب امن کا درس دیتے ہے شہر میں ماحول پر امن اور پر امن ہی رہے گا انہوں نے عید الضحیٰ اور گنیش مورتی تہوار فرقہ وارانہ اہم آہنگی اور بھائی چارگی کے ماحول میں ماننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گنیش تہوار کے دوران نظم ونسق کی برقراری کے لئے محکمہ پولیس کی جانب سے ہرطرح کے اقدامات کئے جائیں گے گنیش تہوار کے موقع پر کسی طرح کے بھی ناخوشگوار واقعات رونما نہ ہونے کے لئے احتیاطی اقدامات کے طور پر پورے جلوس کی ویڈیو گرافی کی جائے گی ۔اس موقع پر شہر کے لوگوں نے بقر عید اور گنیش تہوار کے متعلق اپنے اپنے مشورہ محکمہ پولیس کو دئیے اس موقع پر سرکل انسپکٹر ہنومنتپا سب انسپکٹر نرسمہ مورتی منسپالٹی کمشنر وی منی سوامی اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمین شری رامپا بلدیہ صدر سجاتا شیونا کونسلر محمد شفیق سماجی کارکن منور پاشاہ کونسلر منجوناتھ سمیت دیگر احباب موجود رہے ۔