ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گلبرگہ شمال اسمبلی حلقہ سے محمد محسن ایس ڈی پی آئی کے امیدوار منتخب

گلبرگہ شمال اسمبلی حلقہ سے محمد محسن ایس ڈی پی آئی کے امیدوار منتخب

Thu, 14 Dec 2017 12:36:39    S.O. News Service

ایس ڈی پی آئی کے امیدوار عوام کے تو اقعات پر پورے اتر یں گے :ریاستی صدر عبدالحنان
گلبرگہ،13؍دسمبر(ایس او نیوز؍پریس ریلیز) گلبرگہ شہر کے مغل گارڈن فنکشن حال میں SDPIنے گلبرگہ سٹی کیڈرس ،ممبر ان اور پارٹی کے حامیان کے ساتھ (SDPI With Family & friends) کے عنوان پر ایک گیٹ ٹو گیدر پروگرام کا انعقاد کیا ۔اس موقع پر ریاستی صدر عبدالحنان وریاستی جنرل سکریٹری عبدالمجید نے گلبرگہ شمال کے MLAاُمیدوار کیلئے ایس ڈی پی آئی کی جانب سے محمد محسن کا نام کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر عبدالحنان نے کہا کہ محمد محسن کو جو امیدوار بنا یاگیا ہے اس کے پیچھے مسلسل دو،تین ماہ کے لمبے عرصے کے چرچے کے بعد اُنکا نام تجویز میں آیا ہے محمد محسن صاحب کے اعلان کے بعدریاستی صدر نے کہا کہ آج سے آپ کو جوذمہ داری دی گئی ہے ۔آج کے بعد آپ کو خاموش نہیں بیٹھنا ہے بلکہ عوامی مسائل میں شامل ہوکر خوب محنت کرنا اور مسائل پر آواز بلند کرنا ہے ۔آج تک آپ جس طرح عوام میں سرگرم رہتے تھے آج کے بعد اُسکو مزید بڑھائیں ۔اُمیدوار کے طورپر اپنی تقریر میں محمد محسن نے کہاSDPIنے جو مجھ کو ذمہ داری دی ہے اُسکے لئے گلبرگہ کے عوام کا ساتھ بے حد ضروری ہے ۔مجھے اُمید ہے جس طرح SDPIکے پکار پر آپ لوگ جمع ہوئے ہیں آج سے آپ سبھی لوگ میرا ساتھ دینگے ۔میں SDPIاور عوام کی توقعات پر پرا کھرا اُتر نے کی کوشش کرونگا۔SDPIایک ایسی سیاسی تحریک ہے جو سماج کے سبھی طبقات کیلئے کام کرنے والی پارٹی ہے اور ہمیشہ عوام کے مسائل کو ایوانوں کے باہر احتجاج کرتے ہوئے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرتی آئی ہے۔ آج وقت کی ضرورت ہے کہ ایوانوں کے اندر ہماری آواز پہنچے اور مظلوموں کے حق دلوانے کیلئے ایوانوں میں جانا بہت ضروری ہے ۔عبدالمجید ریاستی جنرل سکریٹری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرناٹک میں 12مسلم MLAرہنے کے باوجود اقلیتی طبقہ پر کئی ظلم اور فسادات ہو ئے ہیں جس میں سیکڑوں نوجوانوں کو ہراساں بھی کیاگیا مگر ایوانوں میں مسلم قائدین ان کے حق میں بات کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں ۔کئی ایک مسلم نوجوانوں کے قتل اور فسادات میں بھی ایک طرفہ فیصلے کرناٹک کی سرکار نے لیے ہیں۔جتنے بھی مسلمMLAکرناٹک کی اسمبلی میں ہیں وہ مسلمانوں کی نمائندگی کرنے کے بجا ئے وہ صرف پارٹی کی نمائندگی کررہے ہیں۔2013کے کانگریس کے الیکشن منشور میں کئے گئے وعدوں میں ایک بھی وعدہ پورہ کرنے میں ناکام رہی ہے ۔اس کی وجہہ صرف اور صرف مسلم قائیدین ذمہ دار ہیں جو کبھی ایوانوں میں اپنی قوم اور سماج کے حق میں آواز بلند نہیں کرتے مجھے اُمید ہے گلبرگہ کی عوام SDPIکے امیدوار کے حق میں کام کرینگے۔عبدالرحیم ریاستی سکریٹری SDPIنے اپنے خطاب میں کہامسلسل پچھلے 9سالوں سے گلبرگہ میں عوا م کے حقوق کے لیے مسلسل احتجاج کرتی آئی ہے ۔عوام کے خاطر کئی لیڈران پر کئی کیس درج کئے گئے ہیں مگر SDPIکبھی پیچھے نہیں ہٹی اور مسلسل عوام کے حقوق کیلئے لڑرہی ہے ۔کرناٹک وقف کی 2لاکھ کروڑ جائیداد کو غبن کرنے میں مسلم قائدین ذمہ دار ہیں یہ لوگ لوٹ تو رہے ہیں ساتھ ہی ساتھ غیروں کو بھی اسکا راستہ دکھایا ہے ۔مسلم قائدین ہمیشہ مسلمانوں کو BJPاورRSSکا خوف بتاکر بناء کوئی شرط قوم کے ووٹ کانگریس کی جھولی میں ڈال دیتے ہیں۔ اب بھی یہی حالت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے عوام کو چاہئے کہ ڈر اورخوف کی سیاست سے نکل کرمثبت سیاست کی طرح آگے بڑھیں ۔اس جلسہ میں SDPIضلعی صدر سید ذاکر ،آل انڈیا امام کونسل کے صدر جناب مولانا عتیق الرحمن اشرفی ،NWFکے ضلعی صدر محترمہ مدیحہ عابد حسین ،SDPIضلعی سکریٹری سید دستگیر ،پاپو لر فرنٹ ضلعی سکریٹری شیخ اعجاز علی ،کے علاوہ عوام اور SDPI کیڈرس کی کثیر تعداد موجود تھی۔واضح رہے کہ ایس ڈی پی آئی نے اس سے قبل بنگلور میں منعقد ایک اجلاس میں کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے پہلی فہرست کے طور پر 4امیدوار وں کا اعلان کیا تھا۔ جس کے تحت میسور این آر اسمبلی حلقہ میں ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری عبدالمجید پارٹی کے امیدوار ہونگے۔ اسی طرح سروگنا نگر اسمبلی حلقہ سے ریاستی صدر عبدالحنان ، چک پیٹ اسمبلی حلقہ سے کارپوریٹر مجاہد پاشاہ اور ہبال اسمبلی حلقہ سے اڈوکیٹ محمد طاہر ایس ڈی پی آئی کے امیدوار ہونگے۔ 


Share: