نئی دہلی ،10؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بری فوج نے جموں کشمیر میں گزشتہ سال اسٹریٹجک مہمات کے تحت اور کنٹرول لائن (ایل او سی) پر سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے 138 پاکستانی فوجیوں کو مار گرایا۔سرکاری انٹیلی جنس ذرائع نے یہ معلومات دی۔ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی بری فوج نے اسی مدت میں کنٹرول لائن پر اپنے 28فوجیوں کو بھی کھودیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج عام طور پر اپنے فوجیوں کے مارے جانے کی بات قبول نہیں کرتے اور بہت سے معاملات میں انہیں ہلاک شہریوں کے طور پر پیش کرتی ہے۔ہندوستانی فوج نے گزشتہ ایک سال میں جموں و کشمیر میں امن معاہدے کی خلاف ورزی اور دہشت گردی سے نمٹنے لئے ایک سخت رخ اختیار کیا ہے۔انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ سال 2017 میں اسٹریٹجک مہمات اور ایل او سی پر سرحد پار سے فائرنگ کی جوابی کارروائی میں پاکستانی فوج کے 138 فوجی ہلاک اور اس کے 155 فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔سرحد پار سے فائرنگ اور دیگر واقعات میں کل 70ہندوستانی فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔پاکستان کو نقصان پہنچنے کے بارے میں پوچھے جانے پر ہندوستانی فوج نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔حالانکہ فوج ترجمان کرنل امن آنند نے کہا کہ ہندوستان نے پاکستانی فوج کے تمام امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کا مؤثر طریقہ سے جواب دیا اور ایسا کرنا جاری رکھا جائے گا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2017میں پاکستانی فوجیوں نے امن معاہدے کی خلاف ورزی کی 860واقعات کو انجام دیا جبکہ 2016 میں یہ 221 تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی بری فوج کی یہ پالیسی ہے کہ اپنے اہلکاروں کے مارے جانے کی بات قبول نہیں کرنی ہے۔انہوں نے کارگل جنگ کا بھی حوالہ دیا، جب پاکستان نے ہندوستان کی طرف سے ثبوت دیے جانے کے باوجود اپنے فوجیوں کے مارے جانے کی بات سے انکار کیا تھا۔