ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گرمہر کور معاملہ :گوتم گمبھیر نے کیا ٹوئٹ ، سب کو ہے اظہاررائے کی آزادی

گرمہر کور معاملہ :گوتم گمبھیر نے کیا ٹوئٹ ، سب کو ہے اظہاررائے کی آزادی

Thu, 02 Mar 2017 11:24:54    S.O. News Service

ہرایک کواپنی بات کہنے کاحق ہے،سہواگ نے بھی دی صفائی

نئی دہلی، یکم مارچ (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )دہلی یونیورسٹی کی طالبہ گرمہر کور کے معاملے میں وریندر سہواگ کے بعد کرکٹر گوتم گمبھیر بھی کود پڑے ہیں۔گوتم گمبھیر نے اپنے ٹوئٹر پیج پر ایک ویڈیو جاری کرکے کہا ہے کہ اس ملک میں اظہار رائے کی آزادی سب کو حاصل ہے، اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور اسے روزمرہ کی زندگی کے ہر میدان میں اپنانا ہے، انہوں نے گرمہر کور کی قوم پرستی پر سوال اٹھانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہے کہ ایسا کرنے کا کسی کو حق نہیں ہے، گوتم گمبھیر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ویڈیو میں فوج کے جوانوں کے ساتھ گرمہر کور کی بھی تصویر شیئر کی ہے۔ویڈیو میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں اپنی فوج کی بے حد عزت کرتا ہوں، ان کی خدمت ملک کے لیے ہے اور وہ بے مثال ہے، حالیہ واقعات سے میں رنجیدہ ہوں، ہم آزاد ملک میں رہتے ہیں، جہاں سبھی لوگ اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں، اگر کوئی شہید کی بیٹی امن کے مقصد سے پوسٹ لکھتی ہے تو یہ اس کا حق ہے، ایسے موقع پر لوگوں کو خود کو محب وطن ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے، نہ ہی اس لڑکی کو کسی تنظیم یا جماعت کے سامنے حب الوطنی ثابت کرنے کی ضرورت ہے، ایک شہری ہونے کے ناطے اس کو اپنی رائے رکھنے کا حق ہے،لوگ اس لڑکی کی رائے سے اتفاق یا اختلاف کر سکتے ہیں، لیکن کسی کو اسے غلط ثابت کرنے کا حق نہیں ہے۔قابل ذکرہے کہ فیس بک پوسٹ میں گرمہرکور نے اے بی وی پی کے تئیں اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کے لیے جس طرح کی تختی کے ساتھ فوٹو لگائی تھی، ٹھیک اسی انداز میں وریندر سہواگ نے تصویر پوسٹ کی تھی، جس میں لکھا تھا دو ٹرپل سنچری انہوں نے نہیں، ان کے بلے نے بنائی تھی۔سہواگ کے اس ٹوئٹ پر لوگوں نے ان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا، تو کچھ لوگ ان کی حمایت میں بھی آ گئے تھے۔اب سہواگ نے پھر سے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ انہوں نے مذاق کیا تھا، ان کا ارادہ کسی کو پریشان کرنے کا نہیں تھا، اتفاق اور اختلاف کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا، اس ملک میں کسی کو بھی اپنی بات رکھنے کا پورا حق ہے۔


Share: